کراچی(اردوویکلی):: چئیرپرسن ایدھی فاؤنڈیشن بلقیس ایدھی 74سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں (اناللہ واناالیہ راجعوں) تفصیلات کے مطابق کئی دہائیوں تک سماجی خدمات انجام دینے والی سماجی رہنما بلقیس ایدھی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا "امی نہیں رہیں، دعا کریں”۔ عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی نے ایدھی فاونڈیشن کی ذمے داریاں سنبھال لی تھی۔ مرحومہ کو کچھ دن پہلے دل کا دورہ پڑا تھاجس کے بعد وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملک کی مقتدرسماجی ،سیاسی وکاروباری شخصیات نے بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا۔ بلقیس ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں