یواے ای میں مقیم پاکستانی مقامی قوانین پرعمل کریں(قیصرانیس سید)

33
ابوظہبی(اردوویکلی):: یواے ای میں مقیم اوورسیزپاکستانی  یہاں کے مقامی قوانین کااحترام کریں اور بالخصوص کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں جیسا کہ سب جانتے ہیں ہم لوگ  اپنے بچوں کے لییے رزق حلال کمانے یہاں روزگارکے لیئے آئے ہیں  ہمیں امارات سے محبت ہے کیونکہ اس ملک کی تعمیروترقی میں ہماراخون پسینہ شامل ہے ہمیں اس ملک کی روایات اور قانون پرعمل کرناہے ان خیالات کااظہار صدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سیدنےنمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ڈاکٹرقیصرنے کہا کہ انہوں نے کونسل کی جانب سے پوری پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام اہل وطن یواے ای کے قوانین پرعمل کریں اور کوئی ایساکام نہ کریں جس کی مقامی قانون اجازت نہیں دیتا۔ہماری سیاسی ومذہبی وابستگی اپنی جگہ مگرہمیں دیگر کے جذبات کابھی احساس کرناہے لہذا کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے کسی دوسرے کی دل آزاری ہواورجو یہاں کے قانون کے منافی ہو۔ہمیں ایک بہترپاکستانی ثابت کرناہوگاتاکہ ہمارے ملک کے وقار میں اضافہ ہو۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }