ابوظبی پولیس نےخراب موسمی حالات میں کام کرنے والے روشن ای پینلز،اشارےنصب کردیئے

97
ابوظہبی(اردوویکلی):: ابوظبی پولیس نے امارت بھر میں شاہراؤں پرروشن ای پینلز اور اشارے نصب کیے ہیں تاکہ خراب موسمی حالات میں بھی گاڑی چلانے والوں کو حد رفتار کے بارے میں خبردار رکھا جاسکے۔ ابوظبی پولیس کے ایک بیان کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد کے نشانات کوخراب موسم ، بارش، تیز ہواؤں، ریت کے طوفان اور شدید دھند کے دوران چالو کیا جائے گا تاکہ موٹرسواروں کو محفوظ فاصلہ رکھنے کی تنبیہ کی جا سکے۔ پولیس نے موٹرسواروں پر زور دیا ہے کہ وہ خطرناک موسمی حالات کے دوران ابوظبی امارت میں ٹریفک سیفٹی کے لیے مشترکہ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ حد رفتارکی پابندی کریں۔ابوظہبی پولیس کی جانب سے موسم کی پیشن گوئی اورمتعلقہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے پر بھی زور دیا گیاہے۔(نیوزوتصویربشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }