پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، شاہین شاہ آفریدی جیسے تیز گیند بازوں کی رفتار میں معمولی کمی دکھائی دیتی ہے لیکن عمران ملک مستقل طور پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران ملک واقعی میں تیز گیند بازی کر رہا ہے میرے خیال میں اس نے بالکل وہی کیا جو ڈیل اسٹین نے اسے کرنے کے لیے کہا تھا آپ کو ایسے گیند باز نہیں ملتے جو باقاعدگی سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر سکیں لیکن وہ 155 اور اس سے بھی تیز گیند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک تیز گیند باز ہے اور اسے مارنا بالکل بھی آسان نہیں ہے وہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی کھیل رہا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ جلد ہی بھارت کے لیے کھیلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے تک کرکٹ کھیل سکتا ہے یہ بھارت کے لیے بہت اچھی علامت ہے، کرکٹ کہ یہ فاسٹ باؤلرز کی صفوں میں آ رہے ہیں۔
راشد لطیف نے کہا کہ عمران ملک آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک بہت ہی کارآمد باؤلر ثابت ہو سکتا ہے، جو اس سال آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے۔
سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے مزید کہا کہ وہ سنرائزز حیدرآباد میں اس دور سے بہت کچھ سیکھے گا کیونکہ ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے اسے بین الاقوامی کرکٹ کی تربیت شروع کرنی چاہیے ہمارے پاس ایشیا کپ ہے اور پھر ورلڈ کپ ہے۔
نوجوان تیز گیند باز نے جاری انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی اضافی رفتار کی وجہ سے سرخیوں میں جگہ بنائی ہے، جس نے اپنی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے لیے چھ میچوں میں نو وکٹیں حاصل کیں۔