بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے۔
بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 مئی سے چٹگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
اس سیریز میں شامل میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا حصہ ہیں جبکہ سری لنکا فی الحال 50 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں اور بنگلادیش کا 16.66 فیصد کے ساتھ آٹھواں نمبر ہے۔
شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی سے بنگلادیش کو تقویت ملے گی جبکہ شریف الاسلام کی ٹیم میں واپسی فٹنس سے مشروط ہے۔ تسکین احمد ہروٹزیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کندھے کی انجری کا شکار پوئے تھے وہ اب بھی دستیاب نہیں ہیں۔
مومن الحق کی قیادت میں بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوانوں کا ایک اچھا امتزاج بنایا ہے جبکہ راجا الرحمان راجہ اور شاہد الاسلام جیسے کھلاڑی اپنی پہلی ٹیسٹ کیپس کے انتظار میں ہیں۔
بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں کپتان مومن الحقم تمیم اقبال، محمود الحسن جوئے، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، یاسر علی، تیج الاسلام، مہدی حسن میراز، عبادت حسین، خالد احمد، نورالحسن، ریجاور رحمان راجہ، شاہد الاسلام، شوری الاسلام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم 8 مئی کو بنگلادیش پہنچے گی اور پہلے ٹیسٹ سے دو ون قبل ہی اپنی پریکٹس کا آغاز کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 23 مئی کو ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا