گیری کرسٹن بھی انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کے خواہشمند

76

سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی کی جانب سے مختلف فارمیٹس کے لیے کوچنگ کے کرداروں کو تقسیم کرنے کے خیال کے حق میں ہونے کے بعد انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ کا کردار سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کرس سلور ووڈ کو ایشز سیریز کے بعد برطرف کیے جانے کے بعد سے انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے جبکہ  پال کولنگ ووڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے عبوری کوچ بنانے کا اعلان کیا گیا۔

گیری  کرسٹن، جو 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والی  بھارتی ٹیم کے کوچ تھے، تمام فارمیٹس کے لیے نہیں تو انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کوچ بننا چاہتے ہیں۔

کرسٹن نے گزشتہ سال دسمبر میں کہا تھا کہ انگلینڈ کی کوچنگ ہمیشہ غور طلب ہے کیونکہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے میں نے یہ سفر اب دو بار کیا ہے اور میں نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ میں کبھی بھی تمام فارمیٹس کرنے کا عہد نہیں کروں گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق کوچ جسٹن لینگر کے انگلینڈ کی کوچنگ کے کردار کی دوڑ میں شامل ہونے کی کچھ اطلاعات تھیں لیکن  ایک رپورٹ مطابق لینگر اب اس عہدے کے دعویدار نہیں رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }