سرفراز احمد ٹھنڈی کوک اور فرائس کے دیوانے
سرفراز احمد نے اپنی پسندیدہ غضاء کے بارے میں بتادیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد آج اپنی 35 ویں سالگرہ منارہے ہیں جس موقع پر ان کو سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد بھی پیش کی جارہی ہیں۔
Happy Birthday @SarfarazA_54 Kaptaan @TeamQuetta pic.twitter.com/gSxDiFtVBd
— RASHID LATIF 🇵🇰 (@iRashidLatif68) May 21, 2022
Advertisement
اس موقع پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے کپتان، اپنے خاص دن کو ٹھنڈی کوک اور فرائز کے ساتھ انجوائے کریں‘۔
Happy Birthday captain @SarfarazA_54 enjoy your day Saifi bhai with mote wali Fries or thandi Coke pic.twitter.com/SB726veRKR
— Faheem Ashraf رانا فہیم اشرف (@iFaheemAshraf) May 22, 2022
فہیم اشرف کے ٹوئٹ پر سابق کپتان ہنس پڑے اور کہا کہ ’رانا جی بہت ضروری ہے وہ، شکریہ‘۔
Hahaha Rana je bohot Zarrori hai wo thanks @iFaheemAshraf ️️ https://t.co/XLAd4gN978
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) May 22, 2022
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان 22 مئی 1987 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کا شمار قومی ٹیم کے بہترین وکٹ کیپر اور کامیاب کپتان میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 227 میچز میں نمائندگی کی ہے جبکہ قومی ٹیم کے قبل وہ انڈر 19 ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔
سرفراز کی کپتانی میں قومی ٹیم نے لگاتار 9 ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی ہیں جبکہ ان ہی کی کپتانی میں قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ساتویں سے پہلی پوزیشن پر آئی تھی۔
ان کی کپتانی میں قومی ٹیم کے جیتنے کی اوسط 78.37 فیصد تھی جبکہ 2017 میں جب پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی تو سرفراز احمد ہی قومی ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔
علاوہ ازیں انہوں نے 227 میچز میں 5 ہزار 790 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 5 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔