شاہین آفریدی پاکستان آگئے،ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا

85

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شاہین  آفریدی انگلینڈ میں  کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران تھکاوٹ، درد اور بخار کی شکایت کرتے تھے۔

ٹیم کے ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا  ہے تاکہ وہ جلد از جلد دوبارہ سے فٹ ہو جائیں۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل فاسٹ بولر کا تفصیلی چیک اپ بھی کرے گا اور اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ کب سے بولنگ شروع کریں۔

شاہین آفریدی  کو جاری کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جون سے شروع ہونے والی آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے آرام دیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }