نوجوت سنگھ سدھو جیل میں بطور کلرک کام کریں گے

83

نوجوت سنگھ سدھو

نوجوت سنگھ سدھو

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جیل میں بطور کلرک کام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سال پرانے کیس میں ایک سال قید کی سزا پانے والے سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس پارٹی کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو جیل میں بطور کلرک کام کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو سیکیورٹی خدشات کے باعث کام کے لیے باہر نہیں جائیں گے اور تمام فائلیں نوجوت سنگھ سدھو کی بیرک میں بھیجی جائیں گی جب کہ نوجوت سنگھ سدھو 3 ماہ تک بغیر تنخواہ کے تربیت حاصل کریں گے۔

کانگریس کے رہنما کو 40 سے 90 روپے یومیہ اجرت دی جائے گی اور اس اجرت کا فیصلہ نوجوت سنگھ سدھو کی مہارت پر کیا جائے گا جب کہ یہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے نوجوت سنگھ سدھو کو 1988ء میں سڑک پر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جسے سابق کرکٹر نے تسلیم کیا تھا۔

Advertisement

کانگریسی رہنما کے خلاف مقدمے میں لگائے گئے الزامات 27 دسمبر 1988ء کو ہونے والے واقعے سے متعلق تھے جس میں کہا گیا کہ کار پارکنگ کے مسئلے پر ہونے والے جھگڑے میں نوجوت سدھو کی وجہ سے گرنام سنگھ نامی ایک شخص کے سر پر چوٹ لگی تھی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }