ایران، ایرو اسپیس ڈیویژن کے دو سائنسدانوں کی ہلاکت معمہ بن گئی

36
Print Friendly, PDF & Email

ایران میں ایرواسپیس ڈویژن سے وابستہ مزید دو سائنسدان پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔ ہونے والی ہلاکتیں تفتیش کاروں کے لیےمعمہ بنی ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کور کی ایرو اسپیس ڈویژن کے دو ارکان ڈیوٹی کے دوران دو مختلف واقعات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ایروو اسپیس ڈویژن سے وابستہ علی کمانی تہران کے قریب ایک پر اسرار کار حادثے میں ہلاک ہوئے جبکہ 33 سالہ محمد عبدس کی ہلاکت جنوبی صوبے سمنان میں ہوئی تاہم انکی موت کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیل ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے، ایران میں گزشتہ چند ہفتوں سے دفاعی پروگرام پر کام کرنے والے سائنسدانوں کی پراسرار اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی ایجنسیوں کا یہ ماننا ہے کہ ان ہلاکتوں کے پیچھے مبینہ طور پر اسرائیل ملوث ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی فوج کے کرنل علی اسماعیل زادہ کی ایک کار حادثے میں جبکہ 31 مئی کو ایرواسپیس انجینئر ایوب انتظاری پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایوب انتظاری ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام پر کام کررہے تھے۔22 مئی کو کرنل حسن سید کو دارالحکومت تہران میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Advertisement

علاوہ ازیں، 26 مئی کو ایرانی وزارت دفاع نے تصدیق کی تھی کہ تہران کے قریب ایک ملٹری کمپلیکس کے قریب ہونے والے حادثے میں میں انجینئر احسان ہلاک اور انکا ایک ساتھی زخمی ہوا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق انجینئر احسان کی موت ایک مبینہ اسرائیلی ڈرون حملے میں ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.