سب کی من پسند جھینگے

جھینگاکڑاھی

378

سمندری خوارک یاعرف عام میں سی فوڈ میں جھینگے لذت اور غذائیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ان کا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔دنیابھر میں جھینگوں سے مختلف پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں انہیں مختلف ممالک کی ریسیپیز سے بھی تیار کیا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں جھینگے کولڈ سلادمیں استعمال کیئے جاتے ہیں اور انہیں باربی کیو پربھی تیارکیاجاتاہے آج آپ کو جھینگوں سے تیارکردہ جھینگا کڑاھی کی ترکیب بتاتے ہیں                                                                                                 

اجزاء :: ٹماٹرچھ عدد(باریک کٹے ہوئے) ادرک اورلہسن کا ۔پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ، سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ ،گرم مصالحہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ، دہی۔ ایک کھانے کا چمچ، جھینگے۔ پندرہ سے بیس،دھنیا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ،ثابت کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ،تیل۔ ایک کپ،ہری مرچ۔ چار عدد (باریک کٹی)،ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی (باریک کٹا)،لیموں کا رس ۔دو کھانے کے چمچ،نمک۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب۔:: ایک کڑاہی میں ٹماٹر، ادرک لہسن پیسٹ، سرخ مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور دہی ڈال کر پکائیں کہ اِن کا پانی خشک ہو جائے۔ پھر جھینگے، دھنیا پاؤڈر، ثابت کالی مرچ اور تیل شامل کرکے کچھ دیرمزید پکائیں۔ اس کے بعد ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر ڈھانپ کے کچھ دیر پکائیں۔ جب جھینگے پک جائیں تو پلیٹ میں ڈال کر نمک مکس کریں اور ہرا دھنیا سے سجا کر نان کے ساتھ پیش کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }