بارسلونا میں کورونا کی تیسری لہر سے ریسٹورنٹس کی بندش،12ہزار افراد بیروز گار ہونے کاخدشہ

208
                                  بارسلونا میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے ریسٹورنٹ بند ہونے کی وجہ سے،12ہزار افراد بیروز گار ہونے کاخدشہ
بارسلونا(نیوزڈیسک)کورونا کی شدیدلہرکی وجہ سے باسلونامیں ریسٹورنٹ بندکردیئے گئے تھے۔مگراب شاپنگ سینٹرز میں ریسٹورنٹس اور بارز کے منتظمین اور تنظیموں کی جانب سے یہ مطالبہ کیاگیاہے کہ شاپنگ سینٹرز میں ریسٹورنٹس 22مارچ سے کھولنے کی اجازت دی جائے۔اداروں نے حکومت کو خبردار کیاہے کہ 500 کے قریب کاروبار بند ہونے کے قریب ہیں جس کی وجہ سے 12 ہزار ملازمین کے  بے روزگار ہونے کاخدشہ ہے۔تنظیموں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ 5 ماہ سے ریسٹورنٹ بند ہیں   اگر دوسرے  شعبوں کی طرح ریسٹورنٹ کے ساتھ  بھی اسی طرح برتاو کیا جاتاتوبحالی کاکافی امکان تھالہذاضروری ہے کہ ریسٹورنٹ کے کاروباری اوقات میں اضافہ کیاجائے بالخصوص رات میں اوقات کاربڑھائے جائیں کیونکہ کسٹمرززیادہ تر رات کوہوٹلنگ کوترجیح دیتے ہیں ۔ تمام ریسٹورںٹ ایس اوپیزکاخیال رکھیں گے مگرانہیں کھل کرکام کرنے دیاجائے تاکہ ہزاروں ملازمین کوروزگارسے ہاتھ دھونے سے بچایاجاسکے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }