قونصل جنرل دبئی کے اعزازمیں النواب ریسٹورنٹ شارجہ کی جانب سے استقبالیہ تقریب کااہتمام

101

قونصل جنرل دبئی حسین محمد ، پریس قونصلر محمد صالح ،۔

قونصلر ویزہ سیکشن نبیل راشد ،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عمران شاہد اور جنید مرتضی ۔

کے اعزاز میں حاجی محمدیاسین اورسہیل خاورکی

جانب سے النواب ریسٹورنٹ شارجہ میں پروقاراستقبالیہ وظہرانہ تقریب کااہتمام

پاسپورٹ تجدید میں تاخیرکامسئلہ حل کر لیا گیاہے(قونصل جنرل حسین محمد)

دبئی(اردوویکلی)::پاکستان قونصلیٹ دبئی میں حال ہی میں تعینات ہونے والے قونصل جنرل حسین محمد ، پریس قونصلر محمد صالح ،قونصلر ویزہ سیکشن نبیل راشد ۔کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عمران شاہد، و جنید مرتضی کے اعزاز میں گزشتہ روزممتازپاکستانی سماجی وکاروباری شخصیات وپروپرائٹرزآف النواب ریسٹورنٹ شارجہ، حاجی محمدیاسین اور سہیل خاور کی جانب سے ایک پروقار استقبالیہ وظہرانہ تقریب کااہتمام کیا گیا

جس میں ہیڈ آف چانسری و وائس قونصلر رحیم اللہ خان کے علاوہ صدر پاکستان سوشل سینٹرشارجہ چوہدری خالد حسین ،  ساجد چیمہ ۔ محمد امجد ۔افتخار ہمدانی،ملک شہزاد، عرفان طور،اسد شفیق ،ارشد انجم۔خالد ملک ۔رانا محمدارشد ۔منظوراحمد بھٹی،خالد محمود گوندل ،زمرد بونیری، محمد سمیع، حافظ زاہد علی ،سبط عارف ،راجہ عرفان، سید مدثر خوشنود، عنصر اکرم ،عبدالرحمن رضا،سجاد احمد،رضا عابدی، راجہ اسدخالد ،طارق ندیم ، کاشان تمثیل ہاشمی ۔محمدامجد۔قاسمی ،احمد قریشی سارنگ، عارف شاھد، جمیل احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ عبدالروف نے حاصل کی۔ حافظ زاہد علی نے قونصلیٹ افسران اوردیگر تمام مہمانوں کا فرداً فرداًتعارف کروایا ۔

اس موقع پرقونصل جنرل دبئی وناردرن ایمیریٹس حسین محمد نے کہا کہ قونصلیٹ کے دروازے پاکستانیوں کے دروازے ھمیشہ کھلے ہیں ،کچھ عرصہ سے پاسپورٹ تجدید کے سلسلہ میں جو تاخیر ہو رہی تھی اب اسے حل کر لیا گیا ھہ ،امارات میں وفات پا جانے والے تارکین وطن کی ڈیڈباڈیز کو فوری پاکستانی بھجوانے کے لئے قونصلیٹ کے افسران اور عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے اس سے پہلے بھی میں دوبئی قونصلیٹ میں خدمات سر انجام دے چکا ہوں میرا کمیونٹی سے رابطہ رہاہے پاکستان قونصلیٹ صحافیوں کے ساتھ مل کر پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کرے گا۔ قونصل جنرل نے النواب ریسٹورنٹ کے کھانوں کے عمدہ معیار اورلاجواب ذائقہ کی خصوصی طورپرتعیف کی انہوں نے کہا کہ اس معیاری ریسٹورنٹ کی برانچیں دیگر ممالک میں بھی کھلنی چاہییں۔

،پریس قونصلر محمد صالح نے کہا کہ دبئ آ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ہم سب ملکرپاکستان کا مثبت امیج ہرسطح پر اجاگر کریں گے ، پریس سیکشن صحافیوں کے ساتھ مل کر مسائل حل کر ے گا ۔کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عمران شاھد و جنید مرتضی نے کہا پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے انشااللہ ہم  ا سے حل کریں گے ۔اس موقع پرصدرپاکستان سوشل سینٹرشارجہ خالد حسین چوہدری اوردیگرشرکت کنندگان کی جانب سے  پاکستان کے مسائل اور مشکلات کا ذکر کیاگیا اورقونصل خانہ کوتعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ہیڈآف چانسری رحیم اللہ خان اور نبیل راشد نے کہا ہم ہروقت پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے حاضرہیں۔

تقریب کے اختتام پرمیزبان حاجی محمد یاسین اورسہیل خاورنے  النواب ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرنے اورشرکت کرنے پرقونصل جنرل و قونصلیٹ کے افسران اور دیگرتمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }