ساحل سمندرپرواقع دی ایڈریس بیچ ریزورٹ سے پوری دبئی کا نظارہ کرنا ممکن ہے
ہوٹل کے چرچے دُنیا بھر میں پھیل گئے جس سے یہ چندمہینوں میں مقبول ہو گیا
دبئی(اردوویکلی)::دبئی میں سمندرکنارے تعمیر ہونے والے اب ایک اور بلند و بالا اور خوبصورت ہوٹل کا پوری دنیا میں چرچا ہوگیا ہے۔ جس کی بالائی منازل سے بحیرہ عرب کا دُور دُور تک کا شاندار نظارہ کرنا اور دُبئی شہر کے دُور دُور کے مناظر بھی دیکھنا ممکن ہو گیا ہے امارگروپ دبئی جوتعمیرات کی دنیاکاجاناپہچانانام ہے دی ایڈریس بیچ ریزورٹ، ایڈریس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس بھی الامار گروپ کا حصہ ہے الامارگروپ کے برانڈکے زیرانتظام اس وقت 9بڑے ہوٹل گاہکوں کی خدمت میں مصروف ہیں یواے ای کے علاوہ ایک ہوٹل مصرمیں ہے جبکہ مکۃ المکرمۃ سعودی عریبیہ میں جبل عمرایڈریس ہوٹل اسی سال کھلنے کی توقع ہے دبئی میں کھلنے والا ہوٹل دو ٹاورز 77 فلورز پر مشتمل ہے ان میں 217 گیسٹ رومز اور سویٹس موجود ہیں جبکہ 443 فرنیشنڈ اور 478 ان فرنیشنڈ رہائش گاہیں بھی ہوٹل کاحصہ ہیں دبئی میں کھلنے والا نیا ایڈریس بیچ ریزورٹ صرف اس کی حیران کر دینے والی لوکیشن کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ دیگرخصوصیات کی بدولت گنیز بک کے لیے ایک ریکارڈبنا۔ریزورٹ مختلف اقسام کے کمرے پیش کرتا ہے جن میں بنیادی کمرے سمندری نظارے والے ہیں اسی طرح دو بیڈ رومز پر مشتمل پینورامک سویٹس اور تین بیڈ رومز والے پریذیڈنشیل سویٹس بھی موجود ہیں۔ اسکاسستا سی ویو والا کمرہ بھی کسی لحاظ سے بھی اوسط درجے سے نیچے کا نہیں تھا۔اس کا ڈیزائن بہترین اور لاجواب ہے فرش سے چھت تک کی کھڑکیاں نیلے پانیوں کے جزیرے اور دبئی کاخوبصورت منطر پیش کرتی ھیں۔وہ لوگ جو کیمرے کی آنکھ سے دنیاکومحفوظ کرناچاہتے ہیں انکے لیئے بالکونی والے کمرے زیادہ موزوں ہیں جس سے وہ خوبصورت تصویرکشی کرسکتے ہیں ۔