اابوظہبی(اردوویکلی):: عیدالفطرکے مبارک موقع پرابوظہبی پولیس ڈائریکٹوریٹ نے الظفرہ ٹریفک اینڈپٹرول ڈائریکٹوریٹ،ڈرائیونگ اینڈوہیکل لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ کی شراکت کے ساتھ عیدکے موقع پر دفاع کی فرنٹ لائن سیکیورٹی پوائنٹس پولیس اسٹیشنز،روڈگشت،،ہیپی نینس سینٹرز،دیگرملازمین اور پبلک میں محنت اورایمانداری سے فرائض انجام پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور انہیں عید کی مبارکبادپیش کی۔ اس موقع پرڈائریکٹرٹریفک اینڈپٹرول ڈائریکٹوریٹ محمدضاحی الحمیری اور ڈائریکٹر ڈرائیونگ اینڈوہیکل لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ الظفرہ کرنل سیف سالم المزروعی نے کہا کہ ہمارافرض بنتاہے کہ عیدکے موقع پرقوم کی خدمت اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں اورانکوخوشیوں میں شامل کریں ۔