معروف پاکستانی گلوکارہ صومیہ خان کی شاندار پرفارمنس
ابوظہبی(اردوویکلی):: پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے صدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی، ،چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان،طارق محمود،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،چوہدری محمد اسجد،چوہدری محمداکرام جوڑا نے گزشتہ رات نعمت کدہ ریسٹورنٹ مصفح میں ایک تقریب کاانعقاد کیاجس میں دبئی میں مقیم پاکستان کی شہرہ آفاق گلوکارہ صومٰیہ خآن نے پاکستان کے قومی گیتوں کے ساتھ ساتھ مقبول عام پنجابی گانے،صوفیانہ کلام اور غزل وگیت گاکرتقریب کوچارچاندلگادئیے۔صومیہ خان نے اپنے مخصوص اورمنفرد اسٹائل میں مقبول عام گیت گاکرخوب داد وصول کی اور اپنی خوبصورت آوازکاجادوجگایا۔یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقد کی یہ تقریب رات گئے تک جاری رہی ۔منتظمین تقریب طارق محمود،طارق جاوید قریشی،ملک محبوب ربانی اعوان ،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،چوہدری محمداسجد،چوہدری محمداکرام جوڑانے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کانتیجہ ہے ہمیں پاکستان کایوم آزادی جوش وخروش سے مناناچاہیئے کیونکہ پاکستان ہماری آن ہماری شان اور ہماری جان ہے آج دیارغیرمیں ہم اپنے قومی دن کی مناسبت سے اس تقریب کاانعقاد کرکے اپنے پیارے وطن اورپیارے پردیسی بھائیوں کوان خوشیوں میں شامل کرکے یہ بتاناچاہتے ہیں کہ وطن کے لیئے ہم تن من دھن قربان کرسکتے ہیں پاکستان زندہ باد پاکستان پائیندہ باد
تقریب میں پاکستان سے آئے مہمان چوہدری ناصرمحمود،عجمان سے چوہدری یاسرشریف،راجہ ابوبکر،العین سے راجہ خالد محمودنائب صدر پی ایم ایل (ن)یواے ای ،شیرازحمدبٹ،،راجہ بشارت،محمدانظرتنولی ،مختاراحمدگھمن،چوہدری محمداصغر،تنویرحسین قریشی،سمیت مہمانوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اورصومیہ خان کی خوبصورت پرفرمارنس پر انہیں بھرپورداد سے نوازا۔