جلالپورجٹاں(اردوویکلی)::جلالپورجٹاں کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت اور چوہدری برادران کے دیرینہ ومعتمدساتھی ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ کی حلقہ میں مصروفیات گزشتہ دنوں ممتاز تاجررہنماساجدسعید بٹ کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت کرنے انکی رہائش گاہ پرپہنچے انکے ہمراہ ممتازشخصیات نوید بٹ اور مہر محمد شریف بھی موجودتھے دوسری تصویرمیں عبداللہ یوسف گورنمنٹ عبدالحق اسلامیہ کالج میں یوم آزادی کی تقریب میں اساتذہ اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے۔ کُلاچورمیں اڈہ ٹم ٹم کی جامعہ مسجد کے خطیب اور عالم دین قاری مختار احمد کی وفات پر ان کے والد گرامی سے اُن کی درسگاہ میں اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ اُن کے ساتھ فلاحی شخصیت نوید بٹ بھی موجود ہیں
دیگرتصویروں میں کالاچک میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی اورممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شجاعت نوازاجنالہ کی موجودگی میں ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف ولیمہ پر دولہاچوہدری عمران موبی کو مبارکباد دیتے ہوئے دوسری تصویرمیں ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف اور سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز ایک اہم اجلاس کے بعدخوشگوار مُوڈ میں جبکہ آخری تصویرمیں صاحبزادہ طہ حیسن سہروردی کوادارہ نعیم الاسلام کاامیرمنتخب ہونے پرپھولوں کوہارپہناکرمبارکباددیتے ہوئے