عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرمحمدغوث قادری کی جانب سے روحانی محفل کا اہتمام۔
پاکستانی کمیونٹی کی ممتازشخصایت کی شرکت۔
شارجہ(اردوویکلی):: چئیرمین پاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای اور عاشق مصطفی رحمت للعالمین ،محمد غوث قادری نے نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفےﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرخوبصورت روحانی محفل میلاد کااہتمام کیا جس میں ہرطبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پرعلماء کرام نے سیرت مصطفی ﷺ پرروشنی ڈالی اور کہا کہ زمانہ جہالت میں معمولی باتوں پرفساد اورقتل وغارت معمول بن چکاتھامگرسرکاردوجہاں رحمت للعالمین ﷺ کی ولادت کے بعد خطہ عرب میں امن وسکون ہوگیا۔ماہ ربیع الاول خوشیوں اور رحمتوں کامہینہ ہے حضور کی محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے وہ دل ایمان سے خالی ہے جس میں حضورکی محبت نہیں۔ علمائے اکرام کے خطاب کے بعد نعت خوان حضرات نے خوبصورت آوازمیں گل ہائے عقیدت کانذرانہ پیش کیا۔تقریب میں عیدالمیلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹاگیا،محمدغوث قادری کی جانب سے منعقد کی گئی خوبصورت بابرکت روحانی محفل میں چودھری خالد حسین محمدجمیل اسحاق، غلام مصطفی مغل،خواجہ عبدالوحید پال ،چودھری بشیر شاہد، چودھری خالد بشیر،سہیل خاور،طاہرمنیرطاہر، راجہ ظہیر احمد سملالوی، راجہ عابد حسین، چودھری راشد فاروق،ملک محمد پرویز ، عارف عامر منہاس،عرفان اقبال طور، عاشق سواتی، سرفراز مغل، عامر بشیر ، چودھری رمضان ، ملک روحیل اعوان،میاں جاوید یعقوب اور دیگرشخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پرمتحدہ عرب امارات اور پاکستان کی امن و سلامتی کے لیئے دعا کی گئی، میزبان تقریب محمد غوث قادری نے تمام مہمانوں کی آمدپرانکا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔