پی آئی ڈی اوورسیزپاکستانیزکابہترین سوشل نیٹ ورک ہے

کمیونیٹی کی خدمت میری اولین ترجیح ھے(سفیرپاکستان افضال محمود)۔

121
پاکستانیز ان دبئی کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد
تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان افضال محمودتھے۔
کمیونیٹی کی خدمت میری اولین ترجیح ھے
فلاحی ادارے طویل عرصہ تک عطیات سےنہیں چلائے جا سکتے(سفیرافضال محمود)۔
دبئی (اردوویکلی)::پاکستانیز ان دبئی اوورسیزپاکستانیوں کاایک بہترین سوشل نیٹ ورک اور ایک مضبوط فورم بن چکاہے جس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن ایک بندھن میں بندھے نظرآتے ہیں یہ ایک مفید فورم ہے جو پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور ترقی کے لیئے کام کرتاہے کمیونیٹی کی خدمت میری اولین ترجیح ھے ایسے کام کرنا چاہتا ھوں تاکہ پاکستانی کمیونٹی بعد میں بھی یادرکھے ان خیالات کا اظہاریواے ای میں پاکستانی سفیرافضال محمودنے پاکستانیز ان دوبئی( پی آئی ڈی)  کی جانب سے دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب تقسیم ایوارڈ میں کیا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان افضال محمود تھے مہمان گرامی میں قونصل جنرل حسن افضل، نائب قونصل گیان چند،حاجی خان زمان سرور،چوہدری خالد حسین، اورعبدالہادی اچکزئی تھے، بانی ومنتظم اعلی پی آئی ڈی ناصر بنگش نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوشل گروپ بنانے کا مقصد کمیونٹی کی راہنمائی اور مدد کرنا ھے  محدود وسائل میں مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں گروپ کا آغاز 14 سال قبل کیاتھا آغاز میں اسے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اب ھمارے ممبران کی تعداد لاکھوں میں ھے اس گروپ میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف قسم کی سرگرمیاں ھو رھی ھیں۔ممبران آپس میں سوالات و جوابات، مسائل اور مشکلات کا حل تلاش کرتے ہیں  کاروباری شخصیات ھمارا پلیٹ فارم کاروبار کی پروموشن کے لئے استعمال کرتے ھیں، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کو بھی بھرپور جگہ دی جاتی ھے پی آئی ڈی کو متحدہ عرب امارات میں منی گوگل کا مقام حاصل ھے پی آئی ڈی گروپ اب ایک تناور درخت کی شکل اختیارکرچکا ھے جس کی چھاؤں سے بے شمار پاکستانی مستفید ہو رہے ھیں انشااللہ یہ گروپ مستقبل میں مزیدوسعت اختیارکریگا اور اس سے  ایک دوسرے کوفائدہ ملے گاہمارا مقصد صرف اور صرف کمیونٹی کوایک لڑی میں پرونا اور آپسی رابطہ فراہم کرنا ہے تقریب کے دوسرے مقررین مس نورالصباح، عمر فاروق، سروش احمد، مہرین راجہ، اویس مہر سمیع، خان مسعود، مس ارم ،اور ڈاکٹر آسیہ نبیل تھے جنہوں نے اپنے اپنے خیالات کااظہاراور تجربات بیان کیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان افضال محمود نے کہا  یو اے ای میں تقریبا 1.6 ملین پاکستانی مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو نہ صرف اپنے بچوں کے لیئے رزق حلال کما رہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر سے پاکستانی معیشت کے استحکام میں بھی اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں سفارت خانہ پاکستان اور قونصلیٹ کمیونٹی خدمت کے لیئے ہروقت حاضر ہیں کمیونٹی کی خدمت ھماری اولین ترجیح ھے کسی بھی مسئلہ یا مشکل کی صورت میں  بذریعہ ای میل یا کھلی کچہری میں رابطہ کیاجاسکتایے جس کا فوری طورپر جواب دیا جائے گا  اوردرپیش مسائل کا حل بھی تلاش کیا جائے گا،ہم مقامی اداروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں سفیرپاکستان کنے کہا کہ میں نے جنوری 2021 میں چارج سنبھالا، آپ تک پہنچنے میں وقت لگا، میں خود مسائل حل کرتا ھوں۔پاکستان ایسوسی ایشن دبئی بہت اچھا کام کررہی ہے جس سے کمیونٹی کوفائدہ پہنچ رہاہے پیڈ نے میڈیکل سینٹر قائم کر کے ایک عمدہ مثال قائم کی ھے فلاحی ادارے طویل عرصہ تک عطیات سےنہیں چلائے جا سکتے، انہیں کمرشل بنانا چاھیئے، تاکہ انہیں اچھی طرح چلانے کے لئے بار بارمالی مدد کے لیئے ہاتھ نہ پھیلاناپڑے، پی آئی ڈی بھی  بڑھ  چڑھ کر کمیونیٹی کی خدمت کر رھی ھے جہاں یہ سوشل گروپ پاکستانیوں کے لئے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہاہے وہیں پاکستانی بزنس کے فروغ میں بھی اہم رول اداکررہاہے یہ بھی خدمت کاایک منفرد پہلو ہے اس سے بڑھ کر اور کیا خدمت ھو سکتی ھےآج ٹیکنالوجی کا دور ھے فاصلے سمٹ گئے ھیں، میں پی آئی ڈی کی خدمات کو سراہتا ھوں امید ہے اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی لگن اور جذبہ سے اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔

           

سفیر پاکستان افضال محمود نے پی آئی ڈی کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات جن میں قونصل جنرل حسن افضل، ڈپٹی قونصل گیان چند، خان زمان سرور، چوہدری خالد حسین، ڈاکٹر فیصل اکرم،طاہر منیر طاہر، سہیل خاور، شروش احمد،ڈاکٹر نورالصباح،عبدالہادی اچکزئی،پرنسپل عبدالرشید بنگش، بلال گہوہ،ڈاکٹر آسیہ نبیل، امجد علی خان،  سید حیدر، عمر فاروق، مزمل شیخ، سلمان اقبال، ولید پرویز، اشفاق احمد، سبط عارف،سجاد اکبر، راجہ اسد،  خالد محمود گوندل، اورراحیل لودھی  شامل تھے کوایوارڈ سے نوازا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }