سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں میلادالنبیﷺ پر روحانی محفل کاانعقاد

تقریب کی صدارت سفیرپاکستان افضال محمود نے کی

115
حضرت محمدﷺ کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے(افضال محمود)۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: تاجدارِ ختم نبوت سیدالانبیاء رحمت للعالمین،حضرت محمد مصطفی ﷺ کی دنیامیں آمد پر ہر طرف نور پھیل گیا چہار سو توحیدو رسالت کا چاند جگمگانے لگا،آپ کی ولادت سے ارض وسماء کا کوناکونا بقعۂ نور بن گیا۔میلادُ النبی’حضور نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت کا دن‘‘۔ دنیابھر کےمسلمانوں کا عظیم مذہبی تہوار ہے،جو سال کے بارہ مہینوں میں بالعموم اورماہ ِ ربیع الاوّل میں بالخصوص اور12 ربیع الاوّل کو خصوصاً بالخصوص انتہائی عقیدت ومحبت، جوش وخروش اور ذوق وشوق کے ساتھ منایاجاتا ہے اس دن خصوصی طورپر دینی محافل کااہتمام کیاجاتا ہے،گزشتہ سال کی طرح امسال بھی سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں سفیرپاکستان افضال محمود کی زیرصدارت جشن ولادت مصطفی ﷺ کی مناسبت سے ایک بابرکت روحانی محفل کااہتمام کیاگیا جس میں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کےڈپٹی ہیڈآف مشن امتیازفیروزگوندل،سیکنڈ سیکریٹری روشن وحدوانی ،کمیونٹی ویلفئیراتاشی اورمختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔تقریب کاباقاعدہ آغازرب ذوالجلال کے بابرکت نام سے ہواجسکی سعادت حافظ شاہ فیصل نے حاصل کی ۔تقریب کی نظامت کے فرائض پرنسپل اسلامیہ انگلش اسکول ابوظہبی ومعروف شاعرسلمان احمدخان نے انجام دیئے،شیخ اقبال نے سیرت النبی ﷺپرتفصیلی روشنی ڈالی۔
عیدمیلادالنبی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان افضال محمود نے کہا کہ ہمارے لیئے اس سے بڑی سعادت کیا ہے کہ خدائے ذوالجلال نے آپ ﷺ کواس دنیا میں رحمت العالمین بناکربھیجاآپ نے لوگوں کے لیئے آسانیاں پیداکیں اوراپنے قول وفعل سے لوگوں کوایک جامع اور مہذب طرززندگی گزارنے کاطریقہ سکھایا حضور نبی اکرمﷺ کی زندگی بنی نوع انسان ، ہر عمر اور ہر نسل کے لئے مشعل راہ ہے حضور سے سچی اور کامل محبت دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔
معروف نعت گومقصود احمدتبسم نے حمد کے خوبصورت اشعارپیش کیئے،جبکہ سینئیر شاعرڈاکٹرصباحت عاصم واسطی،عاصم سلیم،سلمان احمدخان،محمدشعیب اعوان،نعمان احمد،فرہادجریل،عمران اللہ اظہر،شہزادمحفوظ اوراسماعیل چشتی سمیت دیگرنعت خوان حضرات نے آقائے نامدار تاجدار کائنات کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کرکے سرور دو عالم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
 ڈاکٹرصباحت عاصم واسطی(وفورذکرمحمد ﷺ سے روشنی ہوئی ہے  ۔۔ مؤدبانہ کرن سامنے کھڑی ہوئی ہے)۔
حمد:مقصوداحمدتبسم،نعت خوان عاصم سلیم(جو اس درپہ صدادیتانہیں ہے ۔۔اسے کچھ بھی خدادیتانہیں ہے)۔
مقصودتبسم(شعورکی لوح پرجب ابھرے میرے نبی ﷺکے حسین تلوے)۔
سلمان احمدخان نعت(ہر دل سے آرھی ھے صدا نعت مصطفے ﷺ۔۔۔۔ ہر سانس گنگنائے سدا نعت مصطفےﷺ)۔
فرہادجبریل(یاایّھاالمدثر یا ایُّھالمزمّل یاایّھاالمدثر یا ایُّھالمزمّل)۔
نعمان احمد(لومدینےکی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں)۔
شہزادمحفوظ(سارے پڑھودرودآج سرکارﷺآگئے)۔
محمدشعیب اعوان(میراپیامبرﷺعظیم ترہے)۔
اسماعیل چشتی(صبح طیبہ میں ہوئی بٹتاہے باڑانورکا)۔
تقریب کے اختتام پرمفتی حافظ راہدمحمودقادری نے امت مسلمہ کے اتحاد اور یواے ای اورپاکستانی کی سلامتی وترقی کے لیئے دعائے خیرکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }