انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
انٹر بینک میں دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہورہی ہے، آج صبح انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر روپے کے مقابلے میں 207 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/BxztniOacU pic.twitter.com/CrkVMQu4D6
— SBP (@StateBank_Pak) June 28, 2022
Advertisement
تاہم اب فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 7 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 206 روپے 87 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 207.48 سے بڑھ کر 207.94 روپے پر بند ہوا تھا۔