طالبان حکومت زیر زمین چھپائی گئی ملا عمر کی گاڑی منظر عام پر لے آئی۔
سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے طالبان حکومت کے اہم عہدیدار محمد جلال نے زیر زمین چھپائی گئی ملا عمر کی گاڑی کی تصاویر شیئر کیں۔
ٹوئٹر پر شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان حکومت کے چند نمائندے زمین کھود کر ایک گاڑی کو نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی زیر زمین اب تک محفوظ ہے۔
سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان کے بانی ملا عمر کی گاڑی کو محفوظ رکھنے کے لیے اس پر پلاسٹک کور چڑھایا گیا ہے۔
Toyota Wagon belonging to the founder of the Islamic Emirate of Afghanistan, late Mullah Muhammad Umar Mujahid has been dug up and will be cleaned. This Toyota wagon was used by the late Amir to travel from Kandahar to Zabul province during the start of US led invasion. pic.twitter.com/rvEPuvrpxD
Advertisement
— Muhammad Jalal (@MJalal313) July 5, 2022
محمد جلال کی جانب سے ٹوئٹر کے کیپشن میں لکھا گیا ’’ یہ گاڑی (ٹوئٹا ویگن) امارات اسلامی افغانستان کے بانی ملا محمد عمر کے زیر استعمال رہی ہے ، اسے زمین کھود کر نکال لیا گیا ہے اور اب اسے صاف کیا جائے گا‘‘۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مرحوم امیر ملا محمد عمر مجاہد یہ ٹوئٹا ویگن امریکی حملے کی شروعات کے دوران قندہار سے زابل کے سفر کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔
طالبان رہنما نے ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ویگن افغانستان میں کس مقام پر موجود ہے اور یہ کب چھپائی گئی تھی۔