صدرگرینڈ اوورسیز کلب العین راجہ خالد کاصدرابوظہبی طارق جاوید قریشی کے اعزازمیں ظہرانہ
گرینڈ اوورسیزکلب العین کے مرکزی قائدین اورممبران کی شرکت
مہمان خصوصی طارق جاوید قریشی کوصدرالعین کلب وممبران کی جانب سے پھول پیش کیئے گئے
العین (نیوزڈیسک)::گزشتہ روزالعین کی ممتازسماجی شخصیت صدرگرینڈ اوورسیزکلب العین راجہ خالد محمودنے اپنی رہائش گاہ پر ابوظہبی کے ممتازپاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابو ظہبی طارق جاوید قریشی کے اعزازمیں ایک پروقارظہرانہ کاااہتمام کیا۔صدرگرینڈ اوورسیزکلب العین راجہ خالد محموداوردیگرممبران نے صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی کوآمدپرپھول پیش کیئے۔میزبان تقریب راجہ خالد محمودنے طارق جاوید قریش کو ویلکم کیا۔ظہرانہ تقریب میں راجہ خالد محمود،رانا محمد یوسف خاں ،اظہر خان سواتی۔ ظہیر احمد قریشی۔ چوہدری محمد رفیق۔ رانا محمد یاسر۔ محمد حصیب ۔ ابوبکر یوسف ۔ خلیل یوسف الشامسی نے شرکت کی۔مہمان خصوصی طارق جاوید قریشی نے محبت سے بھرپورپرتپاک استقبال پر میزبان راجہ خالد محمود اور دیگر دوستوں کاشکریہ اداکیا۔