متحدہ عرب امارات میں اواخر جولائی تک 65ء6 لاکھ سے زائد کاروباری لائسنسز کا اجراء
آنے والے مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کاروباری لائسنسز میں اضافہ متوقع ہے
متحدہ عرب امارات میں جولائی کے اواخر تک کل جاری کاروباری لائسنسز کی تعداد 6 لاکھ 65 ہزار 246 ہوگئی جوکہ دسمبر 2019 تک جاری 6 لاکھ 52 ہزار 885 لائسنسز سے 9ء1 فیصد زائد ہے ۔ یہ بات قومی معاشی رجسٹرار کی جانب سے بتائی گئی – اعداد و شمار کے مطابق کئی علاقائی اور عالمی معیشتوں میں سست روی کے باوجود آنے والے مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کاروباری لائسنسز میں اضافہ متوقع ہے جس کو مجموعی اقتصادی ترقی اور قومی معیشت کو استحکام ملے گا – قومی معاشی رجسٹرار ، وفاقی سطح کا پلیٹ فارم ہے جوکہ وزارت معیشت کے زیر انتظام حکومتی ترقی اقدامات کا حصہ ہے ۔ یہ عرب امارات کو دانش و ذہانت پر مبنی معیشت والا ملک بنانے کی خاطر کیا گیا تاکہ کاروباری لائسنسز سے متعلق درست ، جامع اور فوری ڈیٹا میسر آسکے – قومی معاشی رجسٹرار کے مطابق ملک میں جاری کل کاروباری لائسنسز میں سے 81 فیصد دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ میں واقع کاروبار کے ہیں ۔ ملک کے کل ایسے لائسنسز میں دبئی کا حصہ 46 فیصد ، ابوظہبی کا 23 اور شارجہ کا 14 فیصد ہے – سب سے زیادہ لائسنسز کا اجراء لمیٹڈ لائبلٹی کمپنیز کی مد میں ہوا جو کہ 40 فیصد ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر انفرادی کمپنیز کے لائسنسز کی تعداد 33 فیصد ہے (نیوزبشکریہ وام یواے ای )۔۔۔۔