ملٹی ٹیلنٹڈپاکستانی آرٹسٹ سناءامیربخش کے ساتھ ایک بیٹھک

54
میراخواب ہے سوشل میڈیاپرچھاجاؤں۔
۔میرے فالوورزکی تعدادمیں آئے روزاضافہ ہورہاہے
میرے والد نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیااورمیری حوصلہ افزائی کی۔
میں چاہتی ہوں دوسروں سے کچھ مختلف کروں ۔مجھے ایکٹنگ کے علاوہ ولوگوں کے انٹرویوکرنازیادہ اچھالگتاہے۔
سناء امیربخش یواے ای کی حقیقی چمکتی ہوئی اسٹار ہے۔۔
شارجہ (چوہدری ارشد)::ٹک ٹاک اور یوٹیوب کی دنیا بھی عجیب دنیاہے۔ اگر آپ کی ایک بھی وڈیو وائرل ہو جائئے تو آپ چند ہی منٹ میں پوری دنیا میں مقبول ہوسکتے ہیں۔ اوردیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کی تعداد میں آپ کے فالورز بن جاتے ہیں اورآپ کومتعدد کاروباری اداروں کی جانب سے انکے برانڈ کی مارکیٹنگ یاشوبزحلقہ کی جانب سے اداکاری کی پیشکش بھی ہو سکتی ہیے۔یہ سب قسمت کاکھیل ہے اسی قسمت آزمائی میں مگن ہے دبئی میں پیدا ہونے والی مکران(بلوچستان)سے تعلق رکھنے والی ایک  ملٹی ٹیلینٹڈپاکستانی لڑکی کی جواپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کے اظہار اورکامیابی کی منزل تک پہنچنے کے لیئے سخت محنت کررہی ہے۔ اردوویکلی،آج آپ کاتعارف ایسی ہی ایک پاکستان کی بیٹی سناءامیربخش سے کرانے جارہاہے۔
سناءکواللہ تعالی نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازاہے وہ ایک بہترین ٹک ٹاک اسٹار،ماڈل،مصنفہ،بلاگر،گلوکارہ کےعلاوہ ایکٹنگ کابھی شوق رکھتی ہے سنا نے شوٹائم 177کے نام سے اپنا ایک یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے،اسے لوگوں کے انٹرویوکرنے اور اینکربننے کابھی شوق ہے۔
سناءسے میری ایک مختصرملاقات کراچی اسٹارریسٹورنٹ شارجہ کے روح رواں شاہداصغربنگش کی معرفت ہوئی۔۔سناءنے کہا ماہ رمضان میں جب مجھے پتہ چلاکہ کراچی اسٹارریسٹورنٹ وزٹ پرآئے نوکری کی تلاش والے بیروزگار لوگوں کومفت کھانا فراہم کررہاہے تو مجھے یہ جان کربہت اچھالگا کہ یہ لوگ بڑی بھلائی کاکام کررہے ہیں۔ تومیں نے یہاں مارکیٹنگ مینجرکے طورپرجوائن کیا۔اس کے ساتھ میں اپنی دیگرمصروفیات بھی جاری رکھے ہوئے ہوں۔
میں نے جب سناءامیربخش بارے مزیدجاننا شروع کیا تومیں نے سوچا کہ اس نازک اندام لڑکی کو صرف لڑکی سے تشبیہ دینازیادتی ہوگی وہ لڑکی کے بھیس میں ایک لڑکاہے جسے خودپر بھرپوراعتمادہے اس کے پس پردہ سناء کے والد کی حوصلہ افزائی اورگھروالوں کی مکمل حمائت پوشیدہ ہے
میری ذاتی رائے میں ہماری پاکستانی بیٹیوں کوایسا ہی ہوناچاہیے۔ جومادیت کے اس دور میں ہر طرح کے حالات کامقابلہ کرنا اوراپنی عزت کادفاع کرنا جانتی ہوں اور بالخصوص انسانی روپ میں چھپے بھیڑیانماانسانوں کے منہ پرزناٹے دار طمانچہ رسیدکرنے کی پوری طاقت اورصلاحیت رکھتی ہوں کیونکہ اگرزمانے کے ساتھ چلناہے توپھراس سے مقابلے کے لیئے بھی پوری تیاری کرناہوگی ۔
سناءایک ملٹی ٹیلنٹڈتعلیم یافتہ لڑکی ہے۔جواپنی روایات اورثقافت کابھی بھرپورخیال رکھتی ہے اوربلوچ قبیلے سے تعلق رکھتے ہوئے روائتی پردہ کابھی خیال رکھتی ہے تاکہ اسے معاشرے کی تنقیدکانشانہ نہ بننا پڑے ،مگربدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کسی کی صلاحیتوں کوسراہنے کی بجائے اس میں کیڑے نکالنے کاعنصرزیادہ اثررکھتاہے۔سنا ءکو اللہ نے بیشمار خوبیوں سے نوازا ہے سناء امیربخش نے ابتدائی تعلیم دبئی کے مقامی عرب اسکول میں حاصل کرنے کے بعد ایمیریٹس کالج دبئی  سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اور پھرعملی میدان میں قدم رکھا سناءآجکل ٹک ٹوک،یوٹیوب ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کےعلاوہ یواے ای کے مختلف کاروباری مراکزکے لیئے مارکیٹنگ اورایڈورٹائزنگ کی  خدمات بھی انجام دے رہی ہے۔سناءکاکہنا ہے کہ گوگل نے بطوربلاگرمجھے ویری فائی بھی کردیاہے
سناءپہلی پاکستانی لڑکی ہے جس نےبطورمصنفہ عالمی وباکوویڈ19کے حوالے سے بچوں کوکوویڈبارے جاننے اور اس سے  بچاؤکے لیئے انگریزی زبان میں(اے بی سی ڈی آف کوروناوائرس) ایک کتاب تحریرکی جسے یواے ای کے مختلف اداروں نے بہت سراہا۔ جبکہ عربی/انگلش میں تحریر کردہ اس کی دوسری تصنیف "سیٹ یور آؤن گولز” بھی گوگل پر دستیاب ہے
سناء امیر بخش دو بلوچی فلموں دیواناگ اور شیزر میں کام کر چکی ہیں اور وہ مستقبل قریب میں مزید فلموں پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں سناء نے بتایا کہ یوٹیوب پرمیرا لکھا اورگایامکمل  پہلا گانا” تنہا دن تنہا راتیں "۔ جبکہ دوسرا مقبول گانا”ماں یاد تیری آتی ہے”۔ بہت مقبول ہوئے میں نے دیگرزبانوں میں بھی بڑے مقبول گانے گائے ہیں جس میں ایک بلوچی مووی "شیراز”۔جوحال ہی میں عیدالاضحی پرریلیزہوچکی ہے جسے بہت پسندکیاگیاہے۔اس کی سریلی آواز اس کے سامعین کے دل میں اپنا راستہ تلاش کرتی ہے، اور اس کی موسیقی کوٹوئٹر،یوٹیوب،فیس بک،انسٹاگرام،ٹک ٹاک، پلیٹ فارمز پر پہچانا اور سراہا جاتا ہے۔سناء کاکہنا ہے اسے گانے اور ایکٹنگ کابہت شوق ہے جب بھی اسی کسی اچھی فلم میں ایکٹنگ کی آفر ہوئی تووہ ضروراس میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائیں گی انشاااللہ۔
یاد رہے سناءبلوچی،فارسی ،پشتو،اردو،انگریزی کے علاوہ عربی زبان پربھی بڑاعبوررکھتی ہے اور ساری زبانیں بڑی روانی سے بول سکتی ہے
 سناء کاکہنا ہے کہ وہ کم سوتی ہیں مگرکام زیادہ کرتی ہیں کیونکہ اکثریت نے میرے کام کوپسندکیا جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور مجھ میں اورآگے بڑھنے کی ہمت پیداہوئی ہےاس میں یواے ای کے ماحول کابھی بڑااثرہے کیونکہ یہاں ہرایک بہت محفوظ ہے اور بالخصوص خواتین جو24گھنٹے کہیں بھی آجاسکتی ہیں کسی کی جرات نہیں کہ وہ انکی طرف میلی آنکھ سے دیکھ بھی سکے یہاں خواتین کے لیئے کام کرنے کے لیئےخوشگوارماحول موجود ہے جہاں خواتین کوپورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع دستیاب ہیں  متحدہ عرب امارات،دنیاکا محفوظ ترین ملک ہے اسی لیئے میں لڑکی نہیں بلکہ لڑکوں کی طرح کام کرتی ہوں۔کیونکہ مجھے اپنے آپ پراعتماد ہے میرے والدین کامجھ پہ اعتماد ہے اور میں اپنے والدین کے اعتماد کوکبھی ٹھیس نہیں پہنچا سکتی۔مگربہترزندگی کے حصول کے لیئے اپنے اندرموجودقدرتی صلاحیتوں کواستعمال کرکے آگے بڑھنامیرابنیادی حق ہے۔
ثناء امیر بخش کوبطور رضاکار(سماجی کارکن) کام کرنا بھی پسند ہے، اورکئی مواقع پراسں نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں جس پراسے متحدہ عرب امارات کے نائب صدرووزیراعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اوردبئی حکومت کی جانب سے ایوارڈ بھی ملا۔جوپاکستانی کمیونٹی کے لیئے ایک اعزازہے۔فیس بک ، یوٹیوب اورٹک ٹوک پرثنا ء کے فالوورزاورسبسکرائرزکی  تعدادلاکھوں میں ہے اور جس میں آئے روزاضافہ ہورہاہے ۔اردوویکلی مستقبل میں سناءامیربخش کی مزیدترقی اور کامیابیوں کے لیئے دعاگوہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }