سانحہ جڑانوالہ کے حوالہ سے یواے ای میں بسنے والی مسیحی برادری کے تحفظات

سفیرپاکستان برائے متحدہ عرب امارات کوخط لکھا(روحیل ظفرشاہی)

36
سانحہ جڑانوالہ کے حوالہ سے متحدہ عرب امارات میں بسنے والی مسیحی برادری کے تحفظات سے
آگاہ کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرجناب  فیصل نیاز ترمذی کو خط لکھاگیا ہے
سفیرفیصل نیازترمذی نے اس وقع پر گہرےافسوس کااظہارکیا
(روحیل ظفر شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی)۔
ابوظہبی(نیوزڈیسک):: جڑانوالہ میں مسلم برادری کے شرپسند عناصرکی جانب سے مسیحی برادری کے چرچز و گھروں پر دھاوا بولنے،املاک کونقصان پہنچانے اورتوڑ پھوڑ کیساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر سفیربرائے اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب فیصل نیاز ترمذی کو سانحہ جڑانوالہ پر مسیحی برادری کے شدید تحفظات کے حوالہ سے ایک خط لکھا گیاہےجس میں اس ظلم وستم اور نقصان کے بارے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایاگیا۔ان خیالات کااظہارسیکریٹری جنرل پاکستان اقلیتی حقوق کمیشن  (پی ایم آر سی) روحیل ظفرشاہی نے نمائیندہ اوردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی روحل ظفرشاہی نے بتایا کہ اس خط کے جواب میں سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے جڑانوالہ کے اندوہناک سانحہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کروائی کے وہ پاکستانی مسیحی برادری کیطرف سے گورنمنٹ آف پاکستان کو آگاہ کرینگے اوراس اندوہناک واقع میں ملوث شرپسند ملزمان کے کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کرینگے۔فیصل نیاز ترمذی نے اس سانحے پر مسیحی برادری کے پرامن رہنے اور کسی بھی طرح کے انتشاری احتجاج نہ کرنے کو بھی سراہا۔ سفیر پاکستان کے مطابق ان شرپسند عناصر کے منفی اقدامات کی وجہ سے ہمارا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ سفیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے پاکستانیوں مسیحیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ملزمان کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }