چوہدری ندیم احمدملکی،چوہدری علی ظفرپوربہ اورچوہدری محسن گجرکے اعزازمیں ابوظہبی میں گرینڈعشائیہ
میزبان چوہدری نوازرشیدریحانیہ اورانجینئیرچوہدری شیربہادرکی جانب سے والہانہ استقبال
گرینڈ عشائیہ میں دوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات مینجنگ ڈائریکٹررائل گجرات ٹرانسپورٹ کمپنی دبئی چوہدری ندیم احمد ملکی، چوہدری علی ظفر پوربہ، چوہدری محسن گجر کے ہمراہ چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نواز رشید ریحانیہ اورانجینئیرچوہدری شیر بہادرآف شاہ پور کی دعوت پرابوظہبی پہنچے جہاں انکے اعزازمیں گرینڈ عشائیہ دیا گیا۔جس میں مہمانوں کے ساتھ ساتھ پرنس ڈاکٹر چوہدری حماد زمان ریحانیہ،چوہدری سہیل نواز ریحانیہ، چوہدری عابد لیاقت شاہ پور،چوہدری محمدعامر جٹ، چوہدری اسجدمحمود گھمٹی، چوہدری محمدارشد جنڈپیر،چوہدری سجاد احمد،چوہدری احداشرف گجر،چوہدری پرویز نوما وڑائچ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر پی ایم ایل کیوکے رہنماؤں چوہدری ندیم احمد ملکی چوہدری علی ظفر پوربہ، چوہدری محسن گجر نے رہنماابوظہبی چوہدری نواز رشید ریحانیہ اورچوہدری شیر بہادر شاہ پور کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پراتفاق کیاکہ آئیندجو بھی فیصلہ ہوگاوہ باہمی مشاورت سے کریں گے چوہدری ندیم احمد ملکی، چوہدری علی ظفر پوربہ، چوہدری محسن گجر، نے میزبان عشائیہ چوہدری نواز رشید ریحانیہ اورچوہدری شیر بہادر شاہ پور کی جانب سے پرتکلف عشائیے ،محبت اورعزت افزائی پرشکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ اپنے بھائیوں کی چاہت اور خلوس پرانتہائی مشکورو ممنون ہیں ۔