فلم ‘چلتے چلتے’ میں کیلاش کھیر کا گانا شامل نہیں کیا گیا تھا

28

کیلاش کھیر کا کہنا تھا کہ مجھے اطلاع نہیں دی گئی کہ میرے ریکارڈ کردہ گیت کی جگہ کسی اور کی آواز میں گیت ریلیز ہوگا۔
کیلاش کھیر کا کہنا تھا کہ مجھے اطلاع نہیں دی گئی کہ میرے ریکارڈ کردہ گیت کی جگہ کسی اور کی آواز میں گیت ریلیز ہوگا۔

بھارتی گلوکار کیلاش کھیر کا شمار بڑے گلوکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے 20 سے زائد زبانوں میں گانے گئے ہیں۔

ان کی مقبولیت سے ایسا لگتا ہے کہ جب وہ موسیقی کی صنعت میں آئے ہوں گے تو انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ہوگا لیکن ایسا نہیں تھا۔

2003 میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی فلم ‘چلتے چلتے’ میں کیلاش کھیر کو تبدیل کرکے کسی اور گلوکار کی خدمات لی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑا دھچکا تھا، اس وقت میں نے سوچا بڑے لوگ بھی چھوٹی حرکت کرتے ہیں۔

اس واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے کیلاش کھیر کا کہنا تھا کہ مجھے جاوید اختر کا لکھا ہوا گیت گانا تھا، میں نے سوچا اگر عزیز مرزا جیسا بڑا ڈائریکٹر مجھے بلا رہا ہے تو وہ ایسے ہی تو نہیں بلائے گا۔

کیلاش نے کہا کہ مجھے لگا کہ وہ مجھے گانے کیلئے بلائیں گے، میں گیا اور گیت گایا، گانا بھی ایک دم کُشتی والا تھا، اس کی گائیکی میں بہت محنت لگی۔

کیلاش کھیر کا کہنا تھا کہ مجھے اطلاع نہیں دی گئی کہ میرے ریکارڈ کردہ گیت کی جگہ کسی اور گلوکار کی آواز میں گیت ریلیز ہوگا، مجھے تو آڈیو سی ڈی ریلیز ہونے کے بعد پتا چلا کہ سکھوندر سنگھ کا گایا ہوا ‘لائی وی نا گئی’ فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }