پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ

لاک ڈاؤن کوروناسے زیادہ متاثرہونے والے علاقوں میں لگایاگیاہے

115

لاہور(اردوویکلی)::حکومت نے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا،جس میں لاہورکے 26، راولپنڈی کے15، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ملتان ،لیہ،گوجرانوالہ ،سرگودہا،فیصل آباداور میانوالی کے علاقے شامل ہیں، اسمارٹ لاک ڈاوَن کورونا کوویڈ 19سے زیادہ متاثرہونے والے علاقوں میں لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق کوویڈ وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں8 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیاگیا ہے۔ ان علاقوں میں  کھانے پینے کی اشیا والے اسٹورز، آٹا پیسنے والی چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپ صبح 9 تا شام 7 بجے کھل سکیں گے۔ اس وقت پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 7 فی صد سے تجاوزکرگئی ہے اور اگرحفاظتی تدابیراختیارنہ کی گئیں توصورتحال مزیدخراب ہوسکتی ہے

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }