چوہدری اکرام اللہ وڑائچ کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت
چوہدری حسین الہی کی قیادت پراعتمادکااظہار
گجرات(اردوویکلی):: ممتازسماجی وسیاسی شخصیت آف جیوونجل چوہدری اکرام اللہ وڑائچ نے گزشتہ دنوں اپنے پورے گروپ سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق)میں شمولیت اورچوہدری خاندان کے ہونہارچشم وچراغ ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی کی قیادت پراعتمادکااظہارکیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا چوہدری اکرام اللہ وڑائچ گروپ کی پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت پرایک شاندار تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی اور ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ نے شرکت کی اور چوہدری اکرام اللہ وڑائچ کو مسلم لیگ (ق)میں شمولیت پرخوش آمدید کہا اور مبارکبادپیش کی ۔