ریحانیہ فیملی کی جانب سے المصطفے ویلفیئرسوسائٹی ٹانڈہ کے لیئے ایمبولنس کاعطیہ
اہل علاقہ کی خدمت ہی ہمارامنشورہے(چوہدری نوازریحانیہ ،چوہدری شہباز ریحانیہ)۔
ٹانڈہ(اردوویکلی)۔ ٹانڈہ کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت نائب صدرپاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات چوہدری شہبازریحانیہ اور مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیز متحدہ عرب امارات چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے صدر المصطفے ویلفئیرسوسائٹی ٹانڈہ محموداکبرچوہدری،جنرل سیکریٹری محمداظہراقبال اور اور عبدالقادرمصطفائی سے ملاقات اور مشاورت سے المصطفے ویلفئیرسوسائٹی ٹانڈہ کے لیئے رفاہی خدمات کی انجام دہی کے لیئے ریحانیہ فیملی کی جانب سے ایک عددایمبولینس دینے کا اعلان کیا،چوہدری شہبازریحانیہ نے کہا کہ اہل علاقہ کی خدمت ہی ہمارامقصد ہے جس کے لیئے ہم دونوں بھائی اپنے والدمحترم حاجی چوہدری محمدرشیدریحانیہ کی ہدائت ورہنمائی میں اپنے بہن بھایئوں کی خدمت کے لیئے ہروقت حاضرہیں اور ریحانیہ پیلس ٹانڈہ کے دروازے سب کے لیئے ہمیشہ سے کھلے ہیں اور انشااللہ کھلے رہیں گے ۔