انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب

5
Print Friendly, PDF & Email
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جبکہ شادی کی تقریب آج ہوگی۔

مہندی کی یہ تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین آفریدی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی۔

تقریب میں شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

 مہندی کی تقریب میں رشتےداروں، قریبی دوستوں اور مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کے ولیمے کے تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گٸی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.