ریحانیہ برادران ٹانڈہ کی جانب سے ایمبولینس کاعطیہ

المصطفے ویلفئیرسوسائٹی ٹانڈہ کے حوالے

112

                                                             ریحانیہ برادران ٹانڈہ کی جانب سے                   

                                                         اہل علاقہ کی خدمت کے لیئے ایمبولینس کاتحفہ                

                                                              الصطفے ویلفیئرسوسائٹی ٹانڈہ کے حوالے                  

                                   پیر سید انتصار الحسن شاہ صاحب آستانہ عالیہ چھالے شریف آف کڑیانوالہ کی خصوصی شرکت                     

ٹانڈہ(اردوویکلی)۔  ٹانڈہ اور گردونواح کے بہن بھایئوں کی خدمت کرتے رہینگے ہمارے ماں باپ نے ہمیں یہی سکھایاہے کہ خدمت میں ہی عظمت ہے اہل ٹانڈہ کی خدمت ہمارانصب العین ہے المصطفے ویلفئیرسوسائٹی ٹانڈہ عوام الناس کی خدمت بڑے احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے جس پر ہم المصطفے ویلفیئرسوسائٹی ٹانڈہ کی انتظامیہ اور ممبران کونیک امورکی انجام دہی پرتہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکوجب کبھی کسی چیزکی ضرورت پڑے حکم کریں انشاااللہ انکا بھرپورساتھ دیں گے کچھ ہفتہ پہلے سوسائٹی کی جانب سے ٹانڈہ اور قرب وجوارکے مریضوں کوہسپتال  لے جانے کے لیئے ایک ایمبولینس کی ضرورت کااظہارکیاگیاجس پرمیں اورمیرے بھائی چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے اپنے والد محترم  کی مشاورت سے ایک عدد ایمبولینس کی فراہمی کی حامی بھری اور آج مجھے اس بات کی انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہم  اللہ تعالی کے شکرگزارہیں کہ اس نے نیکی کے اس کام کے لیئے ہمیں خدمت کاموقع دیا اور ہم نے جووعدہ کیاوہ پورابھی کیا۔کیونکہ ہمارے والدین نے ہمیشہ ہمیں ضوروت مندوں کے کام آنے کاسبق دیاجوہم نے پلے باندھ لیا اور مجھے اس بات کی بھی بہت خوشی ہے کہ ممتازروحانی شخصیت جناب پیرسید سید انتصار الحسن شاہ صاحب آستانہ عالیہ چھالے شریف، کڑیانوالہ نے ہمارے غریب خانے پرقدم رنجہ فرمائے یہ ہمارے لیئے باعث صد افتخار ہے ان خیالات کااظہار  ٹانڈہ کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت نائب صدرپاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات چوہدری شہبازریحانیہ نے گزشتہ روز ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں ریحانیہ فیملی کی جانب سے المصطفے ویلفیئرسوسائٹی ٹانڈہ کواہل علاقہ کی خدمت کے لیئے تمام ترجدیدطبی سہولتوں اورطبی آلات سے لیس  ایمبولنس کے عطیہ کی حوالگی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کاآغاز رب کائینات کے بابرکت نام اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہواایمبولنس کی حوالگی کی تقریب میں منتظم اعلی آستانہ عالیہ چھالے شریف کڑیانوالہ پیر سید انتصار الحسن شاہ صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ منتظمین  المصطفے ویلفئیرسوسائٹی ٹانڈہ صدر محموداکبرچوہدری،جنرل سیکریٹری محمداظہراقبال اور اور عبدالقادرمصطفائی دیگرعہدیداران اور عمائدین علاقہ کی ایک بڑی تعدادنے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پیر سید انتصار الحسن شاہ صاحب آستانہ عالیہ چھالے شریف نے چودھری شہباز رشید ریحانیہ، چودھری نواز رشید ریحانیہ آف ٹانڈہ  کی جانب سے ایمبولنس کے عطیے پرنہائت مسرت کااظہارکیا اور دعا خیرکرتے ہوئے  کہا کہ اللہ کریم، اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے طفیل ریحانیہ برادرز ٹانڈہ کی طرف سے المصطفی ویلفئیر سوسائیٹی ٹانڈہ کو ایمبولینس کا عطیہ اور یہ کار خیر اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ اور ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔تقریب کے اختتام پرچوہدری شہبازریحانیہ نے تمام شرکاء تقریب کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے میری یہی درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یادرکھیں اللہ تعالی ہمیں اسی طرح خدمت خلق کرنےکی توفیق عطافرماتارہے چوہدری شہباز نے کہاکہ ٹانڈہ میں اس وقت صفائی کامسئلہ بڑااہم ہے انشاااللہ سوسائٹی کوکچرہ ڈالنے کے لیئے بڑے ڈرم  بھی جلد فراہم کریں گے تاکہ علاقے سے صفائی کامسئلہ بھی حل ہوجائے نیزٹانڈہ کوسرسبزاور خوبصورت بنانے کے لیئے بھی المصطفے ویلفئیرسوسائٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کام کریں گے۔ شہبازریحانیہ نے کہا ریحانیہ پیلس کے دروازے چوبیس گھنٹے ہرخاص وعام کے لیئے ہمیشہ کھلے ہیں جس حد تک ممکن ہوسکااہل علاقہ کی خدمت کرتے رہینگے ہمیں دعاؤں میں یادرکھیں اہل علاقہ کی خدمت ہی ہماراثرمایہ افتخارہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }