اہل علاقہ کی خدمت خاندانی شیوہ ہے(ملک محمدشہنازماہل)۔

انسانیت کی خدمت بھی عبادت ہے

83

اہل علاقہ کی خدمت ہماراخاندانی شیوہ ہے(ملک محمدشہنازماہل)۔

کسی پیاسے کوپانی پلانا بھی نیکی کا کام ہے

ابوظہبی (چوہدری ارشد)مسافروں ،راہگیروں کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے اپنے علاقے مٹھہ ٹوانہ  میں لاری اڈہ ،چونگی نمبر2،نجمی چوک ،مٹھہ ٹوانہ کے قبرستان اوردیگر ایسے مقامات جہاں پر لوگوں کی آمد ورفت زیادہ ہے اور نزدیک کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں پینے کاصاف پانی میسر ہووہاں پرہینڈپمپ(نلکوں)کی تنصیب کاکام صدقہ جاریہ سمجھ کرکررہاہوں اب تک تقریباً 20 سے زائد نلکے(واٹرہینڈپمپ) لگ چکے ہیں انشااللہ  دیگرایسے مقامات جہاں پینے کاپانی میسر نہیں اور وہاں اسکی اشد ضرورت ہے توانشااللہ اس جگہ مزید ہینڈ پمپ  لگوانے کا کام جاری رکھوں گایہ سب خالصتاً رضائے الہی اور اپنے والدین کی مغفرت کے لیئے صدقہ جاریہ سمجھ کررہاہوں ان خیالات کااظہارمعروف کاروباری و سماجی شخصیت ملک محمدشہنازماہل نے ایک نجی ملاقات میں کیاملک شہنازماہل نے کہا کہ ہمیں دنیاوی مصروفیات کے ساتھ ساتھ سماجی سطح پربھی ایسے کام کرنے چاہیئں جس سے عام آدمی کابھلا ہوسکے اور بالخصوص اپنے علاقے میں فلاح وبہبود کے رفاہی کام سر انجام دینے چاہییں اللہ کاشکرہے اس نے مجھے توفیق عطافرمائی مجھے انتہائی مسرت ہے کہ اس خدمت کے لیئے اللہ تعالی نے مجھے موقع عطافرمایا ہمارے ماں باپ نے ہمیں یہی سکھایاہے کہ انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہے اللہ پاک مجھے اس کی اور زیادہ توفیق عطافرمائے آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }