سفیرپاکستان نےگلٍ نسیم کو تعریفی سندسے نوازا۔
گل نسیم نے میٹرک امتحانات میں985نمبرلیکرتیسری پوزیشن حاصل کی
سفیرپاکستان کی جانب سےگلٍ نسیم کو تعریفی سندسے نوازاگیا۔
گل نسیم معروف سماجی شخصیت محمدجمیل بنگیال کی صاحبزادی ہیں
گل نسیم نے میٹرک امتحانات میں 985 نمبرلیکرپورے امارات میں تیسری پوزیشن حاصل کی
گل نسیم جیسی بچیاں پاکستانی کمیونٹی کے لیئے فخرکامقام ہیں
تعلیم یافتہ بچیاں مستقبل میں قوم کی بہترمعمارثابت ہوسکتی ہیں(سفیرفیصل نیازترمذی)۔
مجھے اپنی بیٹیوں کی تعلیمی قابلیت پرفخرہے (محمدجمیل بنگیال)
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں سیکنڈری وہائرسکنڈری اسکولزمیں زیرتعلیم ہونہار طلباوطالبات جنہوں نے سیکنڈری وہائرسکنڈری اسکولوں کےاامتحانات میں نمایاں نمبرزلیکرامتیازی پوزیشنز حاصل کیں۔ ان ذہین طلباوطالبات کےاعزازمیں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ایک پروقار تقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں تقریباً 55بچے وبچیوں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے شیخ راشد المتکوم اسکول دبئی کی طالبہ گل نسیم کوخصوصی ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا، گل نسیم نے میٹرک کے امتحانات میں 985نمبرلیکرکے یواے ای میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے گل نسیم کی شاندارکامیابی پرخوشی کااظہارکیااور کہا کہ آپ مستقبل میں بھی مزیدمحنت کریں اورکامیابی کی اعلی منازل حاصل کریں انشااالہ کامیابی آپکے قدم چومے گی۔سفیرپاکستان نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں تعلیم کامیابی کی کنجی ہے اوربالخصوص بچیوں کی تعلیم بہت اہمیت کی حامل ہے۔کیونکہ اعلی تعلیم کے حصول کے بعد وہ مستقبل کی نسل کی بہترتربیت کرسکتی ہیں اس لیئے آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یہاں بہت سی بچیاں ہیں جنہوں نے اپنے تعلیمی سیشنزمیں بڑی نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے اپنے والدین اور پاکستان کانام بلندکیا۔
گل نسیم نے نمایئدہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں میرے اساتذہ کے ساتھ ساتھ میرے والدین کابڑا ہاتھ ہے میرے والد میری آئیڈیل شخصیت ہیں وہ بچیوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دیتے ہیں ہم میں جواعتماد ہے وہ والد کی ہمت افزائی ،حوصلہ اورآگے بڑھنے کی جستجوکی بدولت ہے۔انشااللہ میں اپنے والدین کی امنگوں پرپورااترنے کی پوری کوشش کرونگی ۔گل نسیم نے کہا کہ وہ ایف ایس سی کے بعد ایروناٹیکل انجینرنگ میں ٹاپ کرنا چاہتی ہیں
گل نسیم کے والد معروف سماجی شخصیت نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای محمدجیمل بنگیال نے نمائندہ اردوویکلی یواے ای سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بیٹیوں پربڑافخر ہے ۔میری بڑی بیٹی ادیشہ جمیل نے بھی شیخ راشدالمکتوم اسکول دبئی سے ایف ایس سی کے امتحانات میں پورے یواے ای میں ٹاپ کیا اورپہلی پوزیشن حاصل کی ۔اسکے علاوہ ادیشہ جمیل نے او لیول امتحان میں پورے مڈل ایسٹ میں ٹاپ کیا اور نہ صرف والدین کاسر فخرسے بلند کیا بلکہ دیارغیرمیں اپنے پیارے ملک پاکستان کاوقار بھی بلند کیا اور یہ ثابت کردیا کہ ہم پاکستانی کسی بھی قوم سے کم نہیں۔ اور ماشااللہ گل نسیم نے بھی شیخ راشدالمکتوم اسکول دبئی میں میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔جس پرمیں اپنے اللہ پاک کاانتہائی شکرگزارہوں جس سے میری بچیوں کوبڑی کامیابی دی۔جمیل بنگیال نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کوہمیشہ اپنے سے بڑوں اور اساتذہ کااحترام کرنا سکھایا نیز وطن کی مٹی سے وفاکاسبق دیا اور ہمیں فخرہے ہماری بچیاں اس عمل پرکاربند ہیں وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دین اسلام پربھی پوری طرح عمل پیراہیں اللہ پاک سب کی بچیوں کولائق ،نیک سیرت اور ماں باپ کا فرمانبرداربنائے آمین ۔![]()
تصویر:یواے ای کی معروف سماجی شخصیت ،نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) یواے ای ،محمدجمیل بنگیال کی صاحبزادیاں ادیشہ جمیل اورگل نسیم