خالدمقبول صدیقی کی والدہ کی وفات کا سن کردکھ ہوا(چوہدری شکیل گجر)
نیویارک(نیوزڈیسک):کنوینئرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی کی والدہ ماجدہ گزشتہ روزقضائے الہی سےکراچی میں انتقال کرگئیں إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔امریکہ میں مقیم معروف سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری محمدشکیل گجرنے نمائندہ اردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خالدمقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال کی خبرسن کربہت دکھ ہوا میں خالد مقبول صدیقی صاحب اور ان کے اہل خانہ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین