پنجاب ٹرانسپورٹ گروپ کایواے ای کے قومی دن پرتقریب کاانعقاد

چئیرمین چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے عملے کے ہمراہ کیک کاٹا

45

پنجاب ٹرانسپورٹ گروپ ابوظہبی کایواے ای کے قومی دن پرخصوصی تقریب کاانعقاد

پنجاب گروپ آف کمپنیزکے تمام ورکرزکی شرکت

چئیرمین چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے ورکرزکے ہمراہ یوم آزادی کاکیک کاٹا۔

یواے ای کاقومی ترانہ بجایاگیا۔

پورے عملے کے لیے ناشتہ کاخصوصی انتظام

ابوظہبی(اردوویکلی)::یواے ای کے معروف ٹرانسپورٹ گروپ پنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای کے چئیرمین چوہدری نوزرشیدریحانیہ،مینجگ پارٹنرچوہدری شہبازرشیدریحانیہ ،ڈائریکٹرفنانس چوہدری حمزہ نوازریحانیہ کی جانب سے  یواے ای کے 52ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک پروقار اورشاندارتقریب کاہتمام کیاگیا۔ جس میں پنجاب گروپ آف کمنیز یواے ای کے تمام ورکرز نے بھرپورشرکت کی۔پورے گیراج کوکویواے ای کے پرچموں،اورآرائشی جھنڈیوں سے سجایاگیاتھا۔ تقریب میں چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز چوہدری نواز رشید ریحانیہ اورڈائریکٹرفنانس چوہدری حمزہ نوازریحانیہ نے خصوصی شرکت کی ۔چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے صاحبزادے چوہدری حمزہ نوازریحانیہ اورایمپلائیزکے ہمراہ یواے ای کے قومی ترانے کے ساتھ یوم آزادی کاکیک کاٹا اور یواے ای کے 52ویں قومی دن پرمتحدہ عرب امارات کے ہردلعزیز حکمرانوں اور رعایاکوعیدالوطنی کی مبارکبادپیش کی،نیز عوام اور تمام حکمرانوں کی صحت وسلامتی اوردرازی عمرکے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔پنجاب گروپ کے زیراہتمام قومی دن کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں چوہدری مظہرحسین ریحانیہ،حافظمہرمحمدندیم عباس،میاں محمدیسین،میاں محمدندیم،عثمان خورشیدگورسی،چوہدری شبیرریحانیہ، ،شبیرعنائت،لیاقت علی،محمدانعام،چوہدری نویدپرویز،عمرفاروق،عاطف پوڑ،غلام احمد،غلام منیر،سلیمان نواز،عرفان اللہ، ،محمداقبال،شبیراحمد،ماجدریحانیہ،خرم شہزادسمیت پنجاب گروپ ایمپلائیزکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پرپورے اسٹاف کے لیئے  دیسی لاہوری ناشتےکا بھی خصوصی طورپرانتظام کیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }