پنجاب گروپ نے یواے ای کے قومی دن پرخصوصی تقریب کااہتمام کیا۔

کیک کاٹا اور یواے ای کی خوشحالی اورسلامتی کی دعاکی۔

42

پنجاب گروپ کے زیراہتمام یواے ای کے52ویں قومی دن پرخصوصی تقریب کاانعقاد۔

حکمرانوں کی صحت وتندرستی ودرازی عمرکے لیئے نیک خواہشات کااظہار

عیدالوطنی کی مناسبت سے خصوصی طورپرتیارکیاگیا خوبصورت کیک کاٹاگیا

ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کے 52ویں عیدالوطنی پر پنجاب گروپ ابوظہبی کے زیر اہتمام ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا اہتمام پنجاب گروپ کے فرینڈزممبران نے مشترکہ طور پر کیا۔ جس میں پنجاب گروپ کے ممبران چوہدری نواز رشید ریحانیہ، چوہدری شیر بہادر شاہ پور،پرنس ڈاکٹر حماد زمان ریحانیہ،چوہدری سہیل نواز ریحانیہ ،چوہدری سجاد احمد،چوہدری قمر انور،عامر جٹ،چوہدری یاسر عباس ٹھاکر، چوہدری دلاور حسین،چوہدری قیصر گوندل،چوہدری احد اشرف گجر،،چوہدری ناصر گوندل ،چوہدری اسجد گھمٹی ،عابدلیاقت شاہ پورسمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں یواے ای کا قومی ترانہ بجایا گیا اورپنجاب گروپ کے تمام اراکین نے متحدہ عرب امارات کے معزز اور ہر دلعزیز حکمرانوں اور یواے ای کی رعایا کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی صحت وتندرستی وسلامتی اور درازی عمر کی دعاکی۔ اور مستقبل میں متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی وکامیابی کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔تقریب کے اختتام پر یواے ای کے قومی دن کی مناسبت سے تیار کیاگیاخوبصورت کیک کاٹا گیا۔چوہدری نواز رشید ریحانیہ اور چوہدری شیر بہادر نے دیگردوستوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام ممبران کو خوش آمدیدکہا اور تشریف آوری پر شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }