سفیرپاکستان کی الانصاری ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد علی الانصاری سے ملاقات

113

سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی  چیف ایگزیکٹو آفیسرالانصاری ایکسچینج  راشد علی الانصاری سے ملاقات

دبئی(نیوزڈیسک):: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے گزشتہ روز دبئی میں الانصاری ایکسچینج کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد علی الانصاری سے ملاقات کی۔
سفیرپاکستان نے الانصاری ایکسچینج کی طرف سے پاکستانی تارکین وطن اور دیگر کمیونٹی ممبران کو بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ ترسیلات زر کی خدمات کی سہولت فراہم کرنے پرالانصاری گروپ  کوسراہا۔
راشد علی الانصاری نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی جس میں اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کرداراداکرنے پر روشنی ڈالی۔اور پاکستانی صارفین کو صارف دوست خدمات فراہم کرنے کے لیے الانصاری ایکسچینج کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }