یو اے ای کی پاکستانی کمیونٹی میں آن لائن تعلیم کے فروغ کیلئے
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اوریولرن ایل ایل سی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
قونصل جنرل حسین محمد کی تقریب میں شرکت
دبئی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی میں آن لائن تعلیم کے فروغ کیلئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی(پیڈ) اور یولرن ایل ایل سی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت کی یادداشت کا مقصد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی کمیونٹی کے اندر تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پیڈ اور یولرن ایل ایل سی کے درمیان تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہےفریقین کا مقصد سستی آن لائن تعلیم فراہم کرنا ہے جو تعلیمی اور سفری اخراجات کو کم کرتی ہے جبکہ جدید ای لرننگ طریقوں کے ذریعے تمام طلبا کے لیے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ تعاون طلبا کو تجربہ کار اساتذہ سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ معاہدے کی اس یادداشت پر چیف ایگزیکٹوآفیسر یو لرن وسیم اللہ خان اور جوائنٹ سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن دبئی خالد امتیاز نے قونصل جنرل حسین محمدکی موجودگی میں دستخط کیے۔