سیکریٹری جنرل ایف سی سی آئی اور سفیرپاکستان کی ملاقات

69
                                                              حمیدمحمد بن سالم کی سفیرپاکستان افضال محمودسے ملاقات۔
دبئی(اردوویکلی):: چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی فیڈریشن متحدہ عرب امارات( ایف سی سی آئی) کے سیکریٹری جنرل حمید محمد بن سالم نے پاکستان کے سفیر افضال محمود کے ساتھ دونوں ممالک کے نجی شعبے میں تعاون و تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دبئی میں ہونے والی ملاقات میں حمید بن سالم نے اپنی فیڈریشن کے ایونٹس ، سرگرمیوں اور ایکسپو 2020 دبئی کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں بارے سفیرپاکستان کوآگاہ کیا ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے نجی شعبہ میں تعلقات کو مزید مستحکم۔بنانے کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کے ساتھ ایف سی سی آئی کے تعاون کا عزم دہرایا اور اس تناظر میں سرمایہ کاری کے ممکنہ اہم مواقع بھی اجاگر کیئے جن میں فوڈ سیکیورٹی قابل ذکر ہے۔ انہوں نے پاکستانی کاروباری شخصیات کو متحدہ عرب امارات آنے اور یہاں کے کاروباری ماحول سمیت سرمایہ کاری کے مواقع بارے میں جاننے کی دعوت دی تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دلایا جاسکے اورمتحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کو حوصلہ افزائی ملے۔ پاکستانی سفیر نے پاکستان کے نجے شعبے کے ساتھ کاروباری ماحول اور کمرشل روابط کے فروغ میں ایف سی سی آئی کے کردار کی تعریف کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }