یواے ای میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیاپر کسی قسم کی سیاسی پوسٹ نہ لگائیں(انجینئیرمحمدجاوید)

174

یواے ای میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیاپر سیاسی پوسٹ لگانے یاشئیرکرنے سے اجتناب کریں۔(انجینئیرمحمدجاوید)

راس الخیمہ(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش سے متعلق سوشل میڈیا پر کسی قسم کی تحریر یا پوسٹ وغیرہ نہ لگائیں اور نہ ہی اسے وٹس ایپ/ٹک ٹاک،فیس بک،ٹوئیٹر،انسٹاگرام پر یا کسی گروپ میں شیئر کریں۔ ایسا کرنا متحدہ عرب امارات کے قانون کے سریحاً خلاف ہے اور جوکوئی  بھی ایسا کرے گا وہ قانون کے مطابق جیل کی قید یا ملک بدری کا مستوجب قرار پائے گا۔ان خیالات کااظہارعرصہ دراز سے راس الخیمہ(یواے ای ) میں مقیم ممتازسماجی کارکن و چئیرمین ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای انجینئیرمحمدجاویدنے نمائیندہ اردوویکلی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انجینئیرمحمدجاویدنے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں روزگار کے سلسلے میں لاکھوں پاکستانی شہری موجود ہیں جو امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ یہاں کے مقامی قوانین کا احترام کریں اور کسی قسم کا کوئی بھی سیاسی مواد آگے پھیلانے سے گریز کریں۔ جس میں انکابھی فائدہ ہے اور یہاں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کابھی ،لہذا کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس کی یہاں کاقانون اجازت نہیں دیتا۔بلکہ آپ اپنے آپ کوپاکستان کاسفیرسمجھیں اور یہاں رہتے ہوئے مثبت کام کریں جس سے ملک کاوقار بلند ہو۔اس سلسلے میں سفیرپاکستان ،قونصل جنرل  کئی بار پاکستانیوں کوواضع پیغام دے چکے ہیں کہ یہاں رہتے ہوئے کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں اور سوشل میڈیاپلیٹ فارم کوسوچ سمجھ کراستعمال کریں۔انجینئیرجاوید نے کہا کہ سیاست پاکستان میں کریں یہاں رہ کراپنے روزگارکے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی خدمت کریں اور یواے ای کی تعمیروترقی میں مثبت کرداراداکرکے ایک اپنے آپ کوایک اچھاپاکستانی شہری ثابت کریں۔  شکریہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }