پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیئے عملی اقدامات کرنا ہونگے(فیصل نیازترمذی)۔

پاکستانی کمیونٹی اسکولوں کی حالت کومزیدبہتربناناہوگا

182
ابوظہبی(اردوویکلی)::بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیئے عملی اقدامات کرنا ہونگے جس کے لیئے پاکستان بزنس کونسل کومزیدمتحرک کرناہوگازیادہ سے زیادہ ممبرسازی پرتوجہ دینا ہوگی ۔اجتماعی سطح کے ساتھ ساتھ ہرپاکستانی کوانفرادی طورپربھی اپنااپناکرداراداکرناہوگااسکولوں کے معاملات کوبھی مزیدبہتربناناہوگاکیونکہ بچے ہمارامستقبل ہیں اچھی تعلیم سے ہی اچھی نسل پروان چڑھے گی کمیونٹی کے مسائل کوحل کرناسفارت خانہ کی اولین ترجیح ہے میری ترجیحات میں سب سے پہلے بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیئے ہنگامی طورپرکام کرناہوگا اسکے بعد پاکستانی اسکولوں کی حالت کومزید بہتربنانا ہوگاجس کے لیئے سب کومل کرکام کرناہوگا آپ لوگ اپنے بچوں کوبھی آگے لائیں آپ نے ملک کی بہت خدمت کی کیونکہ میں اس سے پہلے بھی ابوظہبی سفارتی مشن میں خدمات انجام دے چکاہوں اورآپ لوگوں سے ہمیشہ رابطے میں رہا مجھے آپ لوگوں کوساتھ لیکرچلناہے لیکن اپ کےاب اپنے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کوبھی آگے لائیں کیونکہ ان میں کام کرنے کاجذبہ زیادہ ہے ہمیں اپنے بچوں کی صلاحیتوں کواستعمال میں لاناہوگا۔پرانے دوستوں سے ایک بارپھرملنے پربہت خوشی ہوئی بیرون ملک آپ لوگ بھی پاکستان کے سفیر ہی ہیں ہراوورسیزپاکستانی اپنے ملک کاسفیرہے ان خیالات کااظہارمتحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے سفیرفیصل نیازترمذی نے پاکستان بزنس کمیونٹی سے ایک ملاقات میں کیا جس میں سابق ممبرابوظہبی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرور،سابق صدر مرکزپاکستان ابوظہبی وچئیرمین الصدیق ٹریڈنگ چوہدری محمدصدیق،چئیرمین اے ایم گروپ یواے ای /اومان چوہدری محمدزمان ریحانیہ،مینجنگ ڈائریکٹرناظم جنرل کنٹریکٹنگ وکنسٹرکشن چوہدری الطاف حسین،چئیرمین حراکات گروپ آف کمپنیز ویسٹرن ریجن ابوظہبی چوہدری خضرباجوہ،ایم ڈی الخالص آرٹس میاں امجدجاوید،وقاص احمدباچا،فیصل زمان خان سمیت دیگرکمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پرنائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل بھی موجودتھے۔
متحدہ عرب امارات میں عرصہ درازسے مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی ممبران نے جناب فیصل نیازترمذی کوبحیثیت سفیرسفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی انہیں پھول پیش کیئے اورانکی کامیابی کے لیئے نیک تمناوں کااظہارکیا۔پاکستانی سفیرنے تمام مہمانوں کاشکری اداکیااور ملاقات پر خوشی کااظہارکیا۔فیصل نیازترمذی نے کہا کہ سفارت خانہ کے دروازے ہرپاکستانی کے لیئے کھلے ہیں اپنے جائزمعاملات کے لیئے جب چاہیں تشریف لائیں کمیونٹی مسائل کوحل کرنامیری اولین ترجیح ہوگی۔مجھے پوری پاکستانی بزنس کمیونٹی کاتعاون چاہییے تاکہ ہم سب ملکر اپنے پیارے وطن کی خدمت کرسکیں ۔یواے ای میں مقیم پاکستانی یہاں کے مقامی قوانین پرپوری طرح عمل کریں اور کوئی ایساکام نہ کریں جس کی یہاں کاقانون اجازت نہیں دیتااورجس سے پاکستان کے وقار پرحرف آئے۔آخرمیں میری تمام کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے وقار کومقدم رکھیں۔
ابوظہبی:پاکستانی بزنس کمیونٹی ممبران کاسفیرپاکستان فیصل نیازترمذی سے ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }