نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان امتیازفیروز گوندل کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ
تقریب کااہتمام مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزچوہدری نوازرشید ریحانیہ نے کیا
نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروز گوندل کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ کی پروقارتقریب
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی خصوصی شرکت
مہمان خصوصی کی آمدپرپھول پیش کیئے گئے![]()
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ممتازسماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی جانب سے نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان امتیازفیروزگوندل کے ابوظہبی کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ تقریب کااہتمامجابرریحانیہ ہاوس ابوظہبی میں کیاگیا۔ جس میں سفیرفیصل نیازترمذی نے خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ سفارت خانہ پاکستان کے دیگراعلی افسران،ہیڈآف چانسری محمدوسیم عباس،قائم مقام ڈپٹی ہیڈآف مشن محمدوقاص،فرسٹ سیکریٹری اسد اللہ خان،کمیونٹی ویلفئرقونصلرسمیع اللہ خان اور پاکستان کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات حآجی خان زمان سرورچئیرمین الابراہیمی گروپ،چوہدری محمدزمان ریحانیہ چئیرمین اے ایم گروپ والائٹ ہسپتال مسقط اومان،چوہدری محمدصدیق چئیرمین صدیق ٹریڈنگ ابوظہبی،ملک محمدشہنازماہل جنرل مینجرکیپیٹل سروے یواے ای،چوہدری الطاف حسین مینجنگ ڈائریکٹرناظم مینٹینینس وجنرل کنٹریکٹنگ وکنسٹرکشن یواے ای ،میاں امجدجاوید،ایم ڈی الخالص آرٹس،سعیدشاہ ایم ڈی خیبرشینواری ریسٹورنٹ،ملک فتح خان گنجیال ایم ڈی ایزی ٹرپ ٹرانسپورٹ ابوظہبی،ملک آصف رسول ایم ڈی بن مخآشن جنرل ٹرانسپورٹ ،انجینئیرچوہدری شیربہادر،چوہدری احدگجر،چوہدری اسجدمحمودگمٹی،چوہدری قمرانورآف دھول خوردایم ڈی گجرات جنرل ٹرانسپورٹ،چوہدری قیصرولائت گوندل مینجنگ پارٹنر نیوگجرات جنرل ٹرانسپورٹ،،چوہدری یاسرمحمودموٹاپلازمہ جنرل ٹرانسپورٹ،چوہدری سجاداحمد،عبداللہ مارکی گجرات،چوہدری بلال گلزار گولڈن مون جنرل ٹرانسپورٹ،پرنس جوادزمان ریحانیہ،،چوہدری مظہرحسین ریحانیہ آف قاضی چک،مہرندیم عباس آف میلسی،چوہدری ارشد ایڈیٹراردوویکلی،،ملک محمدندیم اعوان سمیت دیگرشخصیات کی شرکت۔
تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی اور امتیازفیروز گوندل کی آمدپرچوہدری حمزہ نوازریحانیہ،چوہدری حمادزمان ریحانیہ اور چوہدری جابرشہبازریحانیہ نے معززمہمانوں کوپھول یش کیئے ۔۔
چوہدری نوازرشیدریحانیہ نےدیگرکمیونٹی ممبران کے ہمراہ رخصت ہونے والے نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان امتیازفیروز گوندل کویادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی،جس پرامتیازفیروز گوندل نے اپنے والہانہ استقبال اور عزت افزائی پرمیزبان تقریب چوہدری نوازرشیدریحانیہ کاشکریہ اداکیا۔مہمانوں کی تواضع ہمااقسام روائتی عریبک کھانوں سے کی گئی۔میزبان تقریب چوہدری نوازرشیدریحانیہ نےالوداعی عشائیہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔