ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ممتازسماجی وکاروباری شخصیت چوہدری الطاف حسین نے اپنی رہائش گاہ پر،پرتکلف افطارعشائیہ کااہتمام کیا جس میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے خصوصی شرکت کی ۔دیگرمہمانوں میں حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری مسعودراہی وڑائچ،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،طارق محمود،میاں امجدجاوید،عبدالعزیزبنگش،چوہدری شاہدمحمود،محمدزمان خان،شمس زمان خان،اوردیگرممتازسماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی۔مہمانوں کی تواضع روائتی عریبک اور ایشیائی کھانوں سے کی گئی۔میزبان چوہدری الطاف حسین نے اپنے صاحبزادوں چوہدری عدنان الطاف،چوہدری عمران الطاف اوورچوہدری عثمان الطاف کے ہمراہ افطارعشائیہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیااورآمدپرشکریہ اداکیا۔