بائیومیڈیکل میں اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں (چوہدری حماد نوازریحانیہ)۔

چوہدری حماد نواز ریحانیہ نے میری لینڈ انٹرنیشنل سکول ابوظہبی سےگریجوئشن مکمل کرلی

80
بائیومیڈیکل میں اعلی تعلیم حآصل کرناچاہتاہوں(چوہدری حمادنوازریحانیہ)۔
بیٹے کی گریجوئیشن مکمل کرنے پر بہت خوشی ہے(چوہدری نوازرشید ریحانیہ)۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزممتازپاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز چوہدری نوازرشیدریحانیہ کے صاحبزادے چوہدری حمادنوازریحانیہ نے ابوظہبی کے ممتازتعلیمی ادارے میری لینڈانٹرنیشنل اسکول سےگریجوئشن مکمل کرکے ڈگری حاصل کرلی۔میری لینڈانٹرنیشنل اسکول ابوظہبی کاایک معروف و قدیم تدریسی ادارہ تصورکیاجاتاہے جہاں سے ہرسال سینکڑوں طلباوطالبات گریجوئشن مکمل کرنے کے بعدمزیدتعلیم حاصل کرنے کے لیئے دنیاکی معروف یونیورسٹیزمیں داخلہ لیتے ہیں۔ میری لینڈانٹرنیشنل سکول میں سال 2023میں فارغ التحصیل طلباوطالبات کوگریجوئشن مکمل کرنے اور انہیں ڈگریوں سے نوازنے کے لیئے اسکول کے وسیع وعریض خوبصورت ہال میں ایک شانداررنگارنگ تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں اسکول کی بانی ،پرنسپل ،اساتذہ ،طلبااور والدین کی بڑی تعدادنے شرکت کی اورخوشی کے ان قیمتی اور یادگارلمحات کے شاہد بنے اورساتھ ساتھ انہیں کیمروں کی آنکھ میں بھی محفوظ کیا۔چوہدری حمادنوازریحانیہ بھی ان خوش قسمت طلبامیں شامل ہیں جنہوں نے میری لینڈاسکول ابوظہبی سے گریجوئشن مکمل کرکے اپنے والدین اوراپنے پیارے ملک پاکستان کانام فخرسے بلندکیا۔چوہدری حمادنوازریحانیہ نے اپنے والدچوہدری نوازرشیدریحانیہ اوربڑے بھائی چوہدری حمزہ نوازکے ہمراہ اسٹیج پرجاکرگریجوئشن کی ڈگری وصول کی۔ اس موقع پرنمائندہ اروددیکلی سے گفگتوکرتے ہوئے چوہدری حماد نوازریحانیہ نے کہا کہ انہیں بائیومیڈیکل فیلڈ میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیئے کینیڈاکی ایک معروف یونیورسٹی میں داخلہ مل چکاہے ۔اوروہاں سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے ملک کی خدمت کا عملی طورپر آغازکریں گے۔چوہدری حماز نوازنے مزید کہا کہ میری کامیابی میں سے پہلے میری والدہ،میرے والدکاہاتھ ہےجس میں انکی والہانہ شفقت،حوصلہ افزائی اوردعائیں شامل ہیں نیزاساتذہ کی توجہ اوراس کے بعد میری محنت ،میں اپنے بہن بھائیوں کی محبت اورحوصلہ افزائی کوبھی اپنی کامیابی کاحصہ سمجھتاہوں ۔میری اور میرے والد کی بھی یہی خواہش کہ میں زیادہ سے زیادہ اعلی تعلیم حاصل کرکے معاشرے کا ایک کامیاب فردبن کرانسانیت اور اپنے ملک کی خدمت کروں یہی میری زندگی کامشن ہے۔انشااللہ ۔خوشی کے اس یادگارموقع پرچوہدری حمادنوازکے والد چوہدری نوازرشید ریحانیہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے اللہ پاک سے ہمیشہ یہی دعا کہ کے میرے تمام بچے اعلی تعلیم حاصل کریں اوراپنے ملک پاکستان اوردنیابھرمیں انسانیت کی خدمت کریں ،الحمدللہ میرے بڑے بیٹے چوہدری حمزہ نوازریحانیہ نے بھی اسی تعلیمی ادارے سے گریجوئشن مکمل کی اورپھراعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آج اپنے بزنس میں میراہاتھ بٹارہاہے۔اب میری خواہش کہ دوسرے بچے بھی اسی طرح کامیابی کے زینے طے کرتے ہوئے ایک دن عملی میدان میں آئیں۔چوہدری نوازریحانیہ نے کہا کہ میری دعاہے اللہ پاک دیگروالدین کے بچوں کوبھی کامیابی عطا فرمائے آمین۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }