قارئین اردوویکلی کو76واں یوم آزادی مبارک

16
وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گے
ہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے
آج ہمارے پیارے ملک پاکستان کوآزادہوئے 76برس کاعرصہ بیت گیااس دوران کئی اتارچڑھاؤآتے رہے۔ کبھی معیشت ہچکولے کھاتی کبھی سنبھلتی رہی۔صاحب اقتداراپنی اپنی باریاں لیتے رہے۔آج ایک بارپھرہماراپیاراملک معاشی سطح پربڑی لاغرپوزیشن میں ہے ۔اقتدارکے مزے لوٹنے والے الزام تراشی ایک دوسرے پرکرکے اپنے آپ کوصادق وامین اورسچاثابت کرتے رہے۔کوئی بھی الزام اپنے سرلینے کوتیارنہیں،توپھر اس کاذمہ دارکون؟ سوچنے کی بات ہے
انشااللہ قوی امیدہے پاکستان بہت جلد اس پوزیشن سے بھی باہرنکل آئیگا۔کوئی رہبرمل جائےگا جوڈوبتی معیشت کوبھنور سے نکلنے میں اپنا کرداراداکریگا۔26کروڑکی آبادی والا ملک چندمفادپرستوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکاہے۔جو عوام کوریلیف کی بجائے صرف تکلیف دیتے ہیں۔انکے اپنے پیٹ توحرام مال کے ایندھن سے بھرنے کانام نہیں لے رہے۔مگرانہوں نے عام آدمی کو2وقت کی روٹی کے لیئے بھی مجبورکردیاہے۔شائد یہ لوگ موت کوبھول چکے ہیں قبرمیں خالی ہاتھ ہی جاناہے۔لیکن اگردیکھا جائے تو اس کی قصوروار عوام بھی ہے جن میں صبر اور استقامت کی بہت کمی ہے۔ہرمہنگی چیز کوخریدنا فیشن ٹرینڈبن چکاہے سادہ زندگی کوپرتعیش اورلگژری لائف اسٹائل میں بدلہ جارہاہے اورپھرتنگی توہوگی۔جب آمدن سے زیادہ اخراجات ہونگے۔مگربحیثیت مسلمان مایوسی گناہ ہے انشااللہ اچھاوقت بھی آئیگا اور آج کے تاریخ ساز دن پرامیدکرتے ہیں اللہ پاکستان کومخلص قیادت عطاکرے جواپنی شاہ خرچیاں ختم کرکے عوام کے مفاد کومقدم رکھے۔

بنانا ہے ہمیں اب اپنے ہاتھوں اپنی قسمت کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں اپنے وطن کا آپ بیڑا پار کرنا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }