اجنبی افرادسے نجی تصاویر اور بینک اکاؤنٹ تفاصیل شئیرنہ کریں(ابوظہبی پولیس)۔

سوشل میڈیاپربلیک میل ہونے سے بچیں

51

ابوظہبی پولیس کا الیکٹرانک بلیک میلنگ اور اجنبیوں کے ساتھ "سماجی رابطے” کے معاملات پرآگاہی

کسی اجنبی یانامعلوم کوفیس بک اور دیگرسوشل میڈیاسائٹس پردوست بنانے یااس سے رابطے سے اجتناب برتیں

ابوظہبی (اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ سوشل میڈیا(فیس بک وغیرہ) پرنامعلوم افراد پر اعتماد نہ کریں ، اور انہیں اپنا ذاتی معلومات اورنجی وگھریلو تصاویر وغیرہ مہیا نہ کریں جو الیکٹرانک بلیک میل کارروائیوں میں استعمال ہوسکتی ہیں ۔ مشتبہ سائٹس میں داخل ہونے  اور اجنبیوں یا نامعلوم افراد سے معاملات کرتے وقت محتاط رہیں اور ان کے ساتھ رابطے کو قبول نہ کریں۔ ان پربھروسہ نہ  کریں اور نہ ہی انہیں اپنی  نجی اور حساس تصاویر یا ڈیٹا بھیجیں۔ ابوظہبی پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی نجی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں پر شائع نہ کریں ، تاکہ سوشل میڈیا پر الیکٹرانک بلیک میلنگ کرنے والے ہیکرز سے محفوظ رہیں انہوں نے وضاحت کی کہ سائبر کرائم کی ایک قسم الیکٹرانک بلیک میل ہے جو متاثرہ افراد کو تصاویر یا فلمی مواد شائع کرنے یا خفیہ معلومات لیک کرنے کی دھمکی دے کراپنے شکارکورقم اداکرنے پرمجبورکردیتے ہیں اور انکااستحصال کرتے ہیں ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں ابوظہبی پولیس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی رکھیں اورسوشل میڈیاپر انہیں نامعلوم افراد کی دوستی قبول  کرنے  بارے پوری طرح آگاہ کریں انٹرنیٹ ، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک گیمز کے توسط سے اپنی تصاویر اور ڈیٹا کا تبادلہ کرنا اور انہیں بلیک میلنگ کے جال میں پھنسائے جانے بارے خبردارکریں ایسے لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں ابوظہبی پولیس نےنوجوان مردوں اور خواتین کو اپنی نجی یاخاندان کی تصاویر یا ویڈیو کلپس کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشائع کرنے سے متنبہ کیاہے نیزاپنی تصاویریاضروری ڈیٹآ کواپنی سمارٹ ڈیوائسز(فون) میں محفوظ کرنے کے لئے  بھی محفوظ طریقہ اختیارکرنے کی  اہمیت پر زور دیاہے ، کیونکہ ان آلات یا مواصلاتی اکاؤنٹس کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بھتہ خوری کے جرائم متعدد طریقوں سے سرانجام دیئے جاتے ہیں ، ان میں سب سے اہم بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خواتین کے جعلی اکاونٹ بنا کر ، لوگوں کو  بلیک میل کرنے کے لیئے لائیوویڈیوکال سے کیمرے کے ساتھ منسلک کرکے غیر اخلاقی  فلم بندی کی جاتی ہے اور جال میں پھنساکربلیک میلنگ کے ذریعہ متاثرہ شخص سےرقم کامطالبہ کیاجاتاہے  بینکوں ، منی ایکسچینجز کے ذریعے ، یا ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے اپنی شناخت ظاہر کرنے بارے انتہائی محتاط رہیں  ابوظہبی پولیس نے عوام الناس کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے  کہ  قانون اور سزا کے وجود کے باوجود  اس قسم کے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ، کیونکہ بہت سے لوگ اسکینڈلز کے خوف  اور شرمندگی کی وجہ   سے اس قسم کے واقعات کی اطلاع دینے سے گھبراتے ہیں پولیس نے اس ضرورت پر زور دیا کہ وہ بلیک میلرز کے سامنے پیش نہ ہوں ، ان کی کالوں ،رابطوں کا جواب نہ دیں اور نہ ہی دھمکی آمیز دباؤ کے تحت کوئی رقم  بھیجی جائے  بلکہ چوبیس گھنٹے اور مکمل رازداری میں کام کرنے والی سیکیورٹی کو(2828)۔ پرٹیکسٹ میسج کریں ٹول فری نمبر 8002626پرکال کریں۔۔یاابوظہبی پولیس جنرل کمانڈ کی سمارٹ ایپلی   aman@adpolice.gov.ae)  کیشن پرای میل کریں۔۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }