سفیرپاکستان افضال محمود کے اعزازمیں خان زمان سرورکی جانب سے عشائیہ تقریب کاانعقاد
ایس اوپیزکاخصوصی خیال رکھاگیاجس کی وجہ سے مہمانوں کی تعدادبہت محدودرکھی گئی
ابوظہبی(اردوویکلی)::اگرہمیں ترقی کرناہے تواپنااخلاق بہترکرناہوگارویوں میں شائستگی لاناہوگی،ہرپاکستانی اپنے ملک کاسفیرہے دیارغیرمیں کوئی ایساکام نہ کریں جس سے ملک کاوقارمجروح ہو۔سوشل میڈیانے جہاں سماجی رابطوں میں بہتری لائی وہیں اسکے منفی استعمال یاناسمجھی کی وجہ سے بہت سے لوگ مشکلات کابھی شکارہوئے لہذاہمیں سوشل میڈیااستعمال کرتے وقت اس بات کوملحوظ خاطررکھناچاہیے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو،کسی قسم کے انتہاپسندانہ مذہبی یاسیاسی پراپیگنڈہ سے اجتناب کیاجائے، کوئی بھی پیغام یاپوسٹ شیئرکرنے سے پہلے اس پرغورضرورکریں جس ملک میں مقیم ہوں وہاں کے سماجی اورمعاشرتی قوانین کااحترام کریں۔ ہمیشہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جوانسانیت کااحترام کرتی ہیں پاکستان کاوقاربلندکرنے کے لیئے نہائت ایمانداری اور محنت سے اپنے فرائض بجالائیں اسی میں آپ اور ملک کی عزت ہے سفارت خانہ پاکستان کی پوری ٹیم آپ کی خدمت کے لیئے موجودہے اورسفارت خانہ کے دروازے ہر ایک کے لیئے کھلے ہیں اگرکسی کوکوئی مسئلہ درپیش ہے تووہ سفارت خانہ کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کرسکتاہے ہرممکن حدتک کمیونٹی کودرپیش مسائل کوحل کریں گے یواے ای کے تاریخی تحقیقاتی مشن (ہوپ)کے مریخ کے مدارمیں داخل ہونے پرمتحدہ عرب امارات کے عوام اور مدبرقیادت کومبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارسفیراسلامی جمہوریہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات جناب افضال محمودنے چیئرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرورکی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں دیئے گئے ایک عشائیہ میں کیا۔کوروناوبا اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظرایس او پیزکاخصوصی طورپرخیال رکھاگیااورتقریب کودوحصوں میں منقسم کیاگیاتاکہ مہمانوں کی تعدادمقررہ حدسے تجاوز نہ کرے۔ میزبان تقریب خان زمان سرور نے سفیرافضال محمود کوبحیثیت سفیرسفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی اور خوش آمدیدکہا حاجی خان زمان نے کہا کہ افضال محمودصاحب ایک تجربہ کارسفیرہیں اس سے پیشتربہت سے ممالک میں سفارتی ذمہ داریاں اداکرچکے ہیں یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوان سے بہت سی توقعات ہیں امید ہے آپ کمیونٹی کی امیدوں پر پورااتریں گے میں اور میرے ساتھی آپ کواپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں اور تقریب میں تشریف آوری پر دل کی گہرایؤں سے شکریہ اداکرتے ہیں عشا ئیہ تقریب کے پہلے حصے میں نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروز گوندل سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،ملک محمدشہنازماہل،حاجی درازخان،وقاص احمدباچا،عبدالہادی اچکزئی،راجہ خالد محمود، نے جبکہ دوسرے حصے میں میاں امجدجاوید،طارق محمودراجہ،محمداجمل شیخ ،طارق جاویدقریشی،نورمحمدآفریدی،منظور ق حسرت،عابدمحمود،وصال احمدخان اورشمس زمان خان نےشرکت کی۔