صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی کی جانب سے ظہرانہ تقریب کااہتمام۔
یواے ای میں مقیم مسلم لیگی رہنماؤں کی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::صدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی وممتازپاکستانی بزنس مین طارق جاویدقریشی کی جانب سے گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ پرایک پرتکلف ظہرانہ تقریب کااہتمام کیاگیا ۔جس میں یواے ای میں مقیم ممتازمسلم لیگی رہنماؤں سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) یواے ای ملک شہزاد یونس،چوہدری راشدفاروق صدرپی ایم ایل (این)شارجہ،،راناعبدالوہاب رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)شارجہ،چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی،رہنماپاکستان مسلم لیگ(ن)راجہ محمدشفیق جنجوعہ،پاکستان سے آئے ہوئے مہمان حاجی بابراعوان سمیت دیگر دوست احباب کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔میزبان طارق جاوید قریشی نے راجہ محمدشفیق جنجوعہ اورملک محبوب ربانی کے ہمراہ پاکستان سے آئے ہوئے معززمہمان اور سینئیرمسلم لیگی رہنماؤں کانہائت گرمجوشی سے پرتپاک استقبال کیا اور تشریف آوری پرفرداً فرداً شکریہ اداکیا۔